اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل (8 نومبر) کو ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگےگا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا ، مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا۔
شمالی امریکا، جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا ، شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 8 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا ، 3 بج کر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔
4 بجے گرہن عروج پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا اختتام 6 بجکر 56 منٹ پر ہوگا۔
اگلی بار مکمل چاند گرہن کے نظارے کے لیے مارچ 2025 تک انتظار کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔
سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔
سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے خصوصی گلاسز کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اسے براہ راست دیکھ سکتے ہیں، البتہ دوربین سے یہ نظارہ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- an hour ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- an hour ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago






