واٹس ایپ کا رواں برس کا سب سے بڑا فیچر پاکستانی صارفین کو بھی مہیا کر دیا گیا۔


واٹس ایپ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیٹنگ ایپس میں سے ایک رہی ہے۔ اسے روزانہ لاکھوں صارفین استعمال کرتے ہیں۔ واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کے لیے وقتاًفوقتاً نئے فیچرز سامنے لاتا رہتا ہے۔
واٹس ایپ کے ٹیب بار میں صارفین کو دو نئے آئیکن دکھائی دے رہے ہیں ۔ صارفین کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہے ہیں کہ یہ آئیکن کن فیچرز کے لیے ہیں اور ان کا کیا مقصد ہے۔
حال ہی میں متعارف کروایا گیا کمیونٹیز فیچر اب پاکستان اور اس کے ارد گرد کے خطے میں بھی صارفین کو مہیا کر دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ میں ٹیب بار کے اوپر بائیں کونے میں تین لوگوں کا آئیکن دکھایا گیا ۔ اسکو کلک کرتے ہی آپ کمیونٹیز میں شامل گروپس اور چیٹس کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہی فیچر ڈسک ٹاپ پر بھی دستیاب ہے۔
کمیونٹیز فیچرز کے تحت متعدد گروپس کو ایک ہی باکس میں شامل کیا جا سکتا ہے اور گروپ ایڈمن سمیت صارفین ایک ہی باکس میں جاکر معلومات حاصل کرنے سمیت معلومات کو منتقل بھی کر سکتے ہیں۔
کمیونٹیز فیچرز کے تحت کوئی بھی ایڈمن ایک جیسے متعدد گروپ ایک ساتھ ایڈ کر سکتا ہے اور وہ ایک ہی چیٹ سے تمام گروپس میں میسج بھی بھیج سکتا ہے۔
واٹس ایپ میں ٹیب بار میں نظر آنے والا کیمرے کا آئیکن بھی صارفین کے لیے نیا ہے۔ اس آئیکن کا کام تو پرانا ہے لیکن اسے ٹیب بار میں اوپر دائیں کونے میں سرچ بٹن کے ساتھ نئی جگہ دی گئی ہے۔
پہلے کی طرح ہی اس آئیکن پر کلک کر کے صارفین براہ راست کیمرے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے بعد جسے چاہیں بھیج سکیں گے۔
اس سے قبل یہ آئیکن ٹیب بار میں بائیں جانب چیٹس کے ساتھ موجود تھا جہاں اب کمیونٹیز کے آئیکن کو جگہ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس فیچر کو 3 نومبر کو دنیا بھر میں پیش کیا گیا تھا تاہم واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ اسے تمام صارفین تک پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

سینیٹ الیکشن میں ایک بھی نام بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر نہیں شامل کیا گیا،بیرسٹر گوہر
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں قدیم روایت کے تحت ہونے والی ایک انوکھی شادی
- 4 گھنٹے قبل

بیگم شائستہ سہروردی اکرام اللہ، لندن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی ایشیائی اور مسلم خاتون
- 2 گھنٹے قبل

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

بنوں، پولیس چوکی پر خوارج کے حملے بھرپور جوابی کارروائی سے پسپا
- 3 گھنٹے قبل

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 19 منٹ قبل

سیکرٹری پاور ڈویژن کی بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل

پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا جہاں عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 24 منٹ قبل

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- ایک گھنٹہ قبل

سعودی نیول چیف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات،سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر گفتگو
- ایک گھنٹہ قبل
امریکی اداکار میلکم جمال وارنر کوسٹا ریکا کے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک
- 3 گھنٹے قبل