جی این این سوشل

دنیا

ماحولیاتی نقصان اٹھانے والے ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ دینے کا معاہدہ طے

 ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث  نقصان اٹھانے والے ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ماحولیاتی نقصان اٹھانے والے ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ دینے کا معاہدہ طے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

مصر میں جاری ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ  کے اجلاس کوپ 27 میں تاریخی معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے کے تحت ماحولیاتی نقصان سے متاثر ہونے والے غریب اور ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ دینے پر اتفاق کیاگیا ہے۔

معاہدے کے تحت امیر اور ماحولیاتی تبدیلی میں بڑا کردار ادا کرنے والے ممالک کی جانب سے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔ فنڈ سے ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو نقصان کا ازالہ کرنے میں مدد مل سکے گی۔

معاہدے کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ملکوں کے لیے تاریخی فتح  قرار دیا جارہا ہے۔  پاکستان اور نائجیریا میں حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے اور اس فنڈ سے ان کے نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے۔ماحولیاتی تنظیموں اور ترقی پذیر ممالک کی جانب سے30 سال سے اس معاہدہ کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتوں سے جاری کانفرنس میں اس وقت توسیع کی گئی تھی جب جمعے تک کوئی معاہدہ طے نہیں ہو پایا تھا۔

کوپ 27 سب سے زیادہ دیر تک چلنے والے اجلاسوں میں سے ایک بن گیا۔ اس اجلاس میں قریب 200 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔

کانفرنس میں گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے گزشتہ وعدوں کی توثیق  بھی کی گئی ہے۔ زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے لیے آئندہ برسوں کے دوران کاربن گیسوں کے اخراج میں تیزی سے اور نمایاں کمی کی جائے گی۔

علاقائی

نامزد گورنر خیبر پختونخوا آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں 4 بجے شام کو منعقد ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نامزد گورنر خیبر پختونخوا آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس مناسبت پر حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں 4 بجے شام کو منعقد ہو گی۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کی حلف برداری کیلئے خصوصی تقریب اور پروٹوکول کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تھی۔ اس میں بلاول بھٹو کی جانب سے سردار سلیم کو گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس تجویز پر وزیر اعظم نے اتفاق کر لیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سوشل میڈیا بندش کے حق میں نہیں ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا بندش کے  حق میں نہیں ، وزیر  اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں کیوں دفاتر نہیں کھولتے؟سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئیں۔

ان کا کہناتھا کہ ایکس کی بندش ایک اچھا قدم نہیں تھا، کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز ڈے منایا جا رہا ہے

آج فائر فائٹرز کے عالمی دن پر عظیم قربانیوں اور خدمات کے اعتراف میں ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز ڈے منایا جا رہا ہے

ہر سال 4 مئی کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کے عالمی دن پر عظیم قربانیوں اور خدمات کے اعتراف میں ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، بدقسمتی سے پاکستان میں ان ہیروز کو وہ مقام نہ مل سکا جس کے وہ حق دار ہیں۔

فائر فائٹرز ڈے  منانے کا مقصد فائر فائٹرز کی عظیم قربانی یاد کرنا، ان کا کردار اجاگر کرنا اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

فائر فائٹرز کا دن منانے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے جلد حل کیلئے اقدامات کیے جانا بھی ضروری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll