دوحہ : ورلڈ کپ فٹ بال کے تیسرے روز تین میچز کھیلے جائیں گے، گروپ سی اور گروپ ڈی کی تمام ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔


فٹ بال ورلڈ کا عالمی میلہ قطر میں سج چکا ہے جس میں دنیائے فٹ بال کی 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
میگا ایونٹ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
میگا ایونٹ کے تیسرے روز گروپ سی میں شامل ارجنٹینا اور سعودی عرب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔
دوسرا میچ شام 6 بجے ہوگا، گروپ ڈی سے ڈنمارک اور تیونس مدمقابل آئیں گے۔
تیسرا میچ رات 9 بجے ہوگا جس میں گروپ سی میں شامل بقیہ دو ٹیموں میکسیکو اور پولینڈ کا مقابلہ ہوگا۔
میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا۔
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی
- 8 گھنٹے قبل

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 8 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

امریکہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل