Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
Advertisement

2023 کے آخر تک پاکستان سے  پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا : یونیسیف 

یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا جارج لاریہ ایڈجی نے کہا ہے کہ پاکستان سے 2023 کے آخر تک پولیو بیماری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 5th 2022, 8:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
2023 کے آخر تک پاکستان سے  پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا : یونیسیف 

سرکاری خبررساں ادارے ’’اے پی پی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو پروگرام دوبارہ پٹڑی پر آ گیا ہے اور امید ہے کہ اس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے  کیے گئے موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے مستقل معذوری کا سبب بننے والی اس بیماری کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں خطرناک وائرس اب قابو میں ہے اور امید ہے کہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے اس بیماری کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ریجنل ڈائریکٹر یونیسیف نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں پولیو کی شکست کے لیے تمام دستیاب وسائل اور خدمات استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام 2023 میں تمام پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے ٹریک پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پے درپے خشک سالی، ہیٹ ویو، سیلاب، پرتشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں نے پاکستان میں لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، حالیہ تباہ کن سیلاب نے بالخصوص ان اضلاع میں اہم مراکز صحت کو تباہ کر دیا ہے جہاں تاریخی طور پر پولیو وائرس سب سے زیادہ پایا جاتا ہے اور اس نے صحت سے متعلق خطرات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ 

یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا  کہ 110 موبائل ہیلتھ ٹیمیں بچوں، نوجوانوں اور خواتین کو صحت کی اہم خدمات فراہم کر رہی ہیں اور یونیسیف سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے قومی سطح پر چلنے والی خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم میں بھی مدد کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیسیف سیلاب زدہ علاقوں میں پانی، صفائی اور حفظان صحت کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

موسم سرما کے آغاز میں شمالی علاقوں میں یونیسیف کی سرگرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 12 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے 16 ہزار گرم ملبوسات خریدے گئے ہیں جنہیں بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت ، بلتستان کے برفباری والے علاقوں میں تقسیم کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان میں تقریباً 15 ہزار کمبل تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
بھارت  نے  سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے صاف انکار کر دیا

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے صاف انکار کر دیا

  • 2 hours ago
آئینی بینچ میں توسیع کی مخالفت  پر جسٹس منصور کا خط منظر عام پر آگیا

آئینی بینچ میں توسیع کی مخالفت پر جسٹس منصور کا خط منظر عام پر آگیا

  • 6 hours ago
ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ،جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ،جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

  • 7 hours ago
 مسلمان اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں: ترک صدر

 مسلمان اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں: ترک صدر

  • 6 hours ago
 حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا، وزیر خزانہ

 حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا، وزیر خزانہ

  • 8 hours ago
تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری،قائمہ کمیٹی نے انکم ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز دے دی

تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری،قائمہ کمیٹی نے انکم ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز دے دی

  • 9 hours ago
اسرائیل کو بارہا سمجھایا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے  ارادے کا کوئی ثبوت  نہیں ، پیوٹن

اسرائیل کو بارہا سمجھایا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے ارادے کا کوئی ثبوت نہیں ، پیوٹن

  • 6 hours ago
 ایران کو تمام ضمانتیں دینی ہوں گی  ،  جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا، میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک  رابطہ

 ایران کو تمام ضمانتیں دینی ہوں گی ، جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا، میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

  • 5 hours ago
قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل

قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل

  • 9 hours ago
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران و غزہ جنگ بندی پر زور

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران و غزہ جنگ بندی پر زور

  • 8 hours ago
وزیر اعلی پنجاب کا غریب دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب کا غریب دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ

  • 7 hours ago
ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اپنے 3 جانشین تجویز کر دیے، امریکی اخبار کا دعویٰ

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اپنے 3 جانشین تجویز کر دیے، امریکی اخبار کا دعویٰ

  • an hour ago
Advertisement