جی این این سوشل

علاقائی

کھاریاں : خوفناک ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق

کھاریاں:لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ وہند کے قریب   افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کھاریاں : خوفناک ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ وہند کے قریب  ڈمپر اور مزدے میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق  جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

 ریسکیوکے مطابق  زخمیوں کو  ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے  ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

چودھری پرویز الٰہی  نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔  وزیراعلیٰ نے ٹریفک حادثے  کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے کہا کہ  ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دنیا

اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے، 84 لبنانی جبکہ 35 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار 211 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے،  84 لبنانی جبکہ 35 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کے لبنان اور غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں،بیروت سمیت کئی مقامات پر حملوں میں 84 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

 لبنان پراسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزار 754 شہری شہید ہوچکے ہیں،اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہیداور 94 زخمی ہوگئے،اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار 211 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل لبنان کےدورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں،انہوں نے بیروت میں لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پرجوزف بوریل نے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ جنگ بندی کے لئے پائیدار اقدامات کرے، لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے جوزف بوریل کو بتایا کہ اسرائیل نے لبنان کے 37 دیہات تباہ کر دئیے ہیں۔

حزب اللہ نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر راکٹوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں  سائرن بج اٹھے، حیفا اور نہاریہ میں آگ بھڑک اٹھی،زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوج کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پنو عاقل: کچے کےڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،1 اہلکار شہید ، ایک زخمی

ڈاکوؤں کی جانب سے سدوجا کی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنو عاقل: کچے کےڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،1 اہلکار شہید ، ایک زخمی

 ضلع سکھر کے علاقے پنو عاقل  کی حدود میں دریائے سندھ کے کنارے  کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سندھ پولیس کی چوکی پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا،ڈاکوؤں کی جانب سے سدوجا کی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔   
ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر سکھر میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سکھر اور رینجرز کے  افسران نے شرکت کی۔
ڈاکوؤں کے حملے میں شہید  ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت اربیلو چاچڑ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اہلکار میں رضا محمد شامل ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف ہمارا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری رہےگا، انہوں نے مزید کہا کہ شہید اہلکار کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے  شکست دے دی

پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز کی بڑی شکست دے کر بارڈر گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلا میچ پرتھ میں کھیلا گیا جس کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تاہم میزبان ٹیم 104 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 487 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کینگروز بیٹنگ لائن اپ دوسری اننگز میں بھی فلاپ رہی اور پوری ٹیم 238 رنز ہی بناسکی، 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخلہ نہ ہوسکے، ٹریوس ہیڈ 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے کپتان جسپریت بمرا نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے، محمد سراج نے میچ میں 5 اور ہرشت رانا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز مجموعی طور پر 17 وکٹیں گری تھیں، جس سے بظاہر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ یہ میچ تیسرے دن ہی ختم ہوجائے گا لیکن بھارتی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرکے ناقدین کو خاموش کردیا۔

پہلی اننگز
بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وُڈ نے 4 جب کہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

روہت شرما کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے جسپریت بمرا نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 104 رنز پر ہی ڈھیر کردیا، حیران کن طور پر پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں ہی داخل نہ ہوسکے، بھارت کی جانب سے بمرا نے 5، ہرشت رانا نے 3 اور محمد سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز
پہلے روز 17 وکٹیں گرنے کے بعد کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیا کی 3 وکٹیں گریں جس کے بعد دوسری اننگز میں بھارت کے یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل نے دوسرے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 172 رنز بنائے۔

یشسوی جیسوال نے نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ وہ 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، کے ایل راہل 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 5 رنز پر آؤٹ ہونے والے ویرات کوہلی نے دوسری اننگز میں 143 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے نہ صرف اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کی بلکہ آسٹریلیا کے خلاف بھارت کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کردیا۔

ویرات کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری بنائی، آسٹریلوی سرزمین پر یہ انکی 7 ویں سنچری تھی، یوں وہ نے آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا 6 سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔

534 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تیسرے دن کے اختتام پر صرف 12 رنز پر ہی 3 وکٹیں گنوادی تھیں، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین اور ناتھن میکسوینی دونوں اننگز میں ناکام رہے۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن میکسوینی صفر، عثمان خواجہ 4، پیٹ کمنز 2، مارنس لبوشین 3، اسٹیو اسمتھ 17، ٹریوس ہیڈ 89، مچل مارش 47، الیکس کیری 36، مچل اسٹارک 12 اور ناتھن لیون صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll