کھیل
ملتان ٹیسٹ : قومی ٹیم مشکلات کا شکار، 202 پر پوری ٹیم آؤٹ
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہونے کے بعد پوری ٹیم 202 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم 202 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد انگلینڈ کو 79 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
بابر اعظم کے 75 اور سعود شکیل کے 63 رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین اچھی بیٹنگ نہیں کر سکا۔
امام الحق صفر، عبداللہ شفیق 14، محمد رضوان 10، آغا سلمان 4 اور محمد نواز ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔
محمد علی اورزاہد محمودبغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے جیک لیچ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مارک ووڈ اورجو روٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جیمز انڈرسن اور روبنسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تھی۔
پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 7 اور زاہد محمود نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے 74 رنز سے جیت لیا تھا۔
پاکستان
سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا
سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے، جس کی منظوری وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والے مظاہرین کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔
پاکستان
بیلا روس کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے،اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول
بیلاروس کا وفد68 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزیر خارجہ سمیت 8 وزراء اور 43 کاروباری افراد شامل ہیں
بیلا روس کے صد ر الیگزینڈر لوکا شینکو آج پاکستان پہنچیں گے، بیلا روس کے صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوں گی۔
جبکہ بیلاروس کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے، بیلاروس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نےاسلام آباد میں ان کا پر تپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان بھی موجود تھے۔
بیلاروس کا وفد68 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزیر خارجہ سمیت 8 وزراء اور 43 کاروباری افراد شامل ہیں۔
وفد کے دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی روڈ میپ پر دستخط کیے جائیں گے،جبکہ فریقین میں مختلف شعبوں میں 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جن میں زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی شامل ہیں۔
جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ طور پر الیکٹرک بسوں کی پیداوار کے منصوبے کوبھی حتمی شکل دینے پر بھی غور ہو گا، اس کے علاوہ زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی و دفاعی تعاون، خطے و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔
علاقائی
ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،5 اہلکار سمیت 7 افراد زخمی
مسلح دہشت گردوں کے حملے کا واقعہ ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
مسلح دہشت گردوں کے حملے کا واقعہ ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ڈرائیور ہے جو جائے حادثہ کے قریب موجود تھا۔
پولیس حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ٹانک کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ تشویش ناک حالت کے زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہشگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا رخ کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
کھیل ایک گھنٹہ پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
تفریح ایک دن پہلے
شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
علاقائی ایک گھنٹہ پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں