ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن 12 دسمبر کو دوبارہ متعارف کرایا جارہا ہے۔


اس بار خاص بات یہ ہے کہ ایپل صارفین کے لیے ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس 11 ڈالرز (2473 پاکستانی روپے) جبکہ ویب ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے 8 ڈالرز (1798 پاکستانی روپے) ماہانہ میں دستیاب ہے
ٹوئٹر بلیو کے اپ ڈیٹ ورژن میں صارفین اپنی ٹوئٹس ایڈٹ کرسکیں گے، 1080p ریزولوشن والی ویڈیوز اپ لوڈ جبکہ اکاؤنٹس پر ویری فائیڈ کا بلیو چیک حاصل کرسکیں گے۔
یہ اعلان ٹوئٹر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کیا گیا مگر اس میں وضاحت نہیں کی گئی کہ ایپل صارفین دیگر کے مقابلے میں سبسکرپشن سروس کے لیے زیادہ فیس کیوں ادا کریں گے۔
کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی وجہ ایپل ایپ اسٹور کی 30 فیصد فیس سے ہونے والے نقصان سے بچنا ہے۔
ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو کم اشتہارات دکھائے جائیں گے جبکہ وہ زیادہ طویل ویڈیوز پوسٹ کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ ٹوئٹر بلیو کو نومبر کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس سبسکرپشن سروس کے تحت صارفین 8 ڈالرز ماہانہ فیس ادا کرکے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرسکتے تھے۔
سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کے بعد معروف شخصیات اور اداروں کے نام کے جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔
اب ایک ماہ بعد اسے پھر سے لانچ کیا جارہا ہے۔
25 نومبر کو ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ٹوئٹر کے اکاؤنٹ ویری فکیشن سسٹم کے لیے 3 مختلف رنگوں پر مشتمل چیک مارکس متعارف کرائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کے اکاؤنٹس پر گولڈ ٹک، حکومتی اداروں کے اکاؤنٹس پر گرے جبکہ انفرادی اکاؤنٹس کے لیے بلیو ٹک استعمال کیا جائے گا۔
ایلون مسک نے کہا کہ تمام اکاؤنٹس پر ویری فائی چیک مارک کو ایکٹیویٹ کرنے سے قبل ان کے مستند ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 2 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 4 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 2 hours ago
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی
- 6 hours ago

بٹگرام، اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی
- 6 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 4 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 2 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 2 hours ago

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 6 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 4 hours ago