جی این این سوشل

جرم

اغواء ہونے والے 14 سالہ لڑکے کا گردہ نکال لیا گیا

 لاہور: مناواں کے علاقے سے اغواء ہونے والے 14 سالہ لڑکے کا گردہ نکال لیا گیا جبکہ گروہ کی سہولت کاری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اغواء ہونے والے 14 سالہ لڑکے کا گردہ نکال لیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پولیس کے مطابق عبداللہ کو مبینہ طور بے ہوش کرکے راولپنڈی لے جایا گیا اور 17 دن راولپنڈی میں رکھ کر ادویات دی جاتی رہیں، گردہ فروش گروہ نے لڑکے کا آپریشن کرکے گردہ نکال لیا۔

لوکیشن ٹریس کرکے مغوی کو راولپنڈی سے بازیاب کروایا گیا جبکہ گروہ کی سہولت کاری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گروہ کے مرکزی کرداروں اور ڈاکٹرز کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکے کو ورثاء کے حوالے کرکے علاج معالجہ جاری ہے۔

واقعے پر ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے سی سی پی او لاہور کو خط لکھا جس میں انہوں نے کیس میں مدعی بننے کی سفارش کی ہے۔

خط کے متن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے سیکشن 10،11 شامل کی جائیں، اتھارٹی کے مدعی بننے سے کیس آگے بڑھ سکے کا۔

ملزمان پر ایک کروڑ جرمانہ اور 10 سال قید تک کی سزا ہوگی، پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی مدعیت سے ایف آئی آر کی وقعت ہوگی۔

پاکستان

بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کا  24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں جبکہ بانی  پی ٹی آئی  نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔

واضح  رہے کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے  بانی پی  ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

چاہت فتح علی خان  نےویڈیو لیک کے معاملے پر نوجوانوں کو کیا  مشورہ دیا؟

چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چاہت فتح علی خان  نےویڈیو لیک کے معاملے پر نوجوانوں کو کیا  مشورہ دیا؟

سوشل میڈیا پر اپنے مزاحیہ اور منفرد  انداز سے گلوکاری کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے ویڈیو لیکس ہونے کے معاملے پر نوجوانوں کو قیمتی مشورہ دے ڈالا ۔

ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر  جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں چاہت فتح علی خان نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے درخواست ہے کہ آپ کوئی بھی گندی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ اسے وائرل کریں یہ اچھی بات نہیں ہے'۔

چاہت فتح علی خان نے  مزید کہا کہ ایسی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو چھوٹے بچوں  اور فیملیز کی نظر سے  گزرتی ہیں۔ جو اچھی بات نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی مزاحیہ گلوکار نے نوجوانوں کو  مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو اچھے راستے سے کمانے کا ذریعہ بنائیں۔

چاہت فتح علی خان نے ایسے وقت میں درخواست کی ہے جب  حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک، امشا رحمٰن اور متھیرا کی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دو مختلف مقامات پر دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام  کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ملک اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

 جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll