لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے شہر میں مزید لاک ڈاؤن لگانے کی سفارشات این سی او سی کو ارسال کردیں ۔

ایوان وزیر اعلی پنجاب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں انسداد کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کا اہم اجلاس ہوا جس میں عسکری قیادت سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارشات پیش کی گئیں۔
محکمہ صحت نے کمیٹی کو لاہور میں 14 روز کے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی سفارشات پیش کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر مزید جزوی لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے جبکہ اجلاس میں لاہور کے اندر لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی سفارشات بھی پیش کیں گئیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی کے ممبران نے متفقہ رائے دی کے لاہور میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہونا چاہیےجس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ این سی او سی کو یہ سفارشات بھیجنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل حکومت نے گیارہ اپریل تک لاہور کے اندر جزوی لاک ڈاؤن کے احکامات دے رکھے تھے جس میں مارکیٹ چھ بجے بند ،پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش اور شادی حال سمیت اور پارک بند رکھے گئے جبکہ ریسٹورنٹ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائنگ پہ بھی پابندی عائد کی گئی۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 22 minutes ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 20 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 20 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago






