جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل سیزن8: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی

ملتان: پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل سیزن8:  ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی 18.5 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 37 گیندوں میں 53 اور محمد حارث 23 گیندوں میں 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رومن پاول 23، جیمز نیشم 12 اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3،3، عباس آفریدی نے 2 اور کارلوس بریتھویٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو 36 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں دار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 23 اور کیرون پولارڈ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کپتان محمد رضوان 66 رنز اور شان مسعود 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جبکہ سفیان مقیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

علاقائی

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

کسانوں کی آواز بنیں گے، حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈررانا آفتاب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں کسانوں کی آواز بنیں گے۔ حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی ہے اور گندم میں خریداری میں تاخیر سے مزید مشکلات بڑھیں گی۔  حکومت نے کسانوں کو درپیش مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔

یاد رہے کہ گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر کے باعث کسانوں نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کے مطابق کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بورڈ نے کہا کہ احتجاج روکنے کے لیے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکپتن میں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر صابر نیاز کو 30 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

ملزمان نے دگنی سرمایہ کاری کا لالچ دے کر 63 کروڑ روپے لوٹے ، ایف آئی اے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی میں جعلی کمپنی کھول رکھی تھی۔ دگنی سرمایہ کاری کا لالچ دے کر 63 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے۔

حکام نے بتایا کہ طاہرہ صداقت اور صداقت حسین نے 2018 -2021 کے دوران جعلی کمپنیاں بنائیں۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ کمپنی کا عملہ لوگوں کو سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کر تا تھا، 5 ہزار سے زائد متاثرین نے 263 کروڑ روپے جمع کروائے تھے۔ متاثرین کو 18 ماہ میں سرمایہ کاری دگنی کرنے کا لالچ دیا گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے خاتون کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئرسول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیےگئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll