جی این این سوشل

تفریح

لاہور یونیورسٹی کے طلباء میں فرضی شادی کی تقریب

یہ تین دن کی تقریب تھی جس میں تمام تہوار شامل تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور یونیورسٹی کے طلباء میں فرضی شادی کی تقریب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: یونیورسٹی میں طلباء مختلف تقریبات، ڈنر یا میوزیکل نائٹ منا رہے ہیں۔ لاہور کی نجی یونیورسٹی نے ’’جعلی شادی‘‘ کی تقریب منائی۔

تفصیلات کے مطابق ایک مہم کے بعد تقریب کے لیے دو سینئر طلبہ کو ایک دوسرے سے شادی کے لیے دولہا اور دلہن کے طور پر منتخب کیا گیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by MangoBaaz (@mangobaaz)

تین روزہ فرضی شادی کی تقریب منائی گئی جس میں دولہا یا دلہن کی طرف سے تمام طلباء نے شرکت کی اور خریداری سے لے کر پھولوں کی سجاوٹ تک تمام انتظامات کئے۔

جہاں اس تقریب کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے دل کو گرما دینے والا اور منفرد خیال قرار دیا گیا ہے، وہیں دوسری جانب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،آرمی چیف مہمان خصوصی

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر پریڈ کا معائنہ اور خطاب کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اکیڈمی رسالپور میں جمعرات کو کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے، جہاں شاندار کارکردگی کے حامل کیڈٹس کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور : ٹارگٹ کلنگ میں ایک اور پولیس اہلکار شہید

کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : ٹارگٹ کلنگ میں ایک اور پولیس اہلکار شہید

لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے ایک اور پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کا واقعہ ٹیکسالی گیٹ کے اندر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل غلام رسول کو زخمی کر دیا۔ اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واضح رہے کہ غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عثمان انور نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل 28 اپریل کو لاہور کے علاقے مصری شاہ میں مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر کو ٹارگٹ کرکے شہید کردیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید سب انسپکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

پاکستان کسان اتحاد کا کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

گندم کی خریداری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔

پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ 

پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا جب کہ فلور ملز سیڈ ملز اور  آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے۔ 

دوسری طرف گندم کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہوئی ہے،لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلےمیں چند روز میں آٹھ سو روپے کلو کمی آئی ہے۔

لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2000 روپے پر آگئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے قیمت میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہوگئی ہے۔گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز مالکان کسانوں سے گندم خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی مکمل ختم کرے، دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll