تجارت

چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.61 فیصد کمی

فروری تک کی مدت میں چائے کی درآمدات پر 346.80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 1 2023، 12:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.61 فیصد کمی

اسلام آباد: ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.61 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں چائے کی درآمدات پر 346.80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.61 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات کاحجم 366.26 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فروری میں چائے کی درآمدات کا حجم 21.39 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 120 فیصدکم ہے، گزشتہ سال فروری میں 47.09 ملین ڈالرمالیت کی چائے کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

جنوری کے مقابلہ میں فروری میں چائے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جنوری میں چائے کی درآمدات کاحجم 21.78 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں کم ہوکر21.39 ملین ڈالرہوگیا، مالی سال 2022 میں چائے کی درآمدات پر561.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔