پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے زکوٰۃ کی تقسیم کیلئے "مستحق " ایپلی کیشن کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں وزیر زکوٰۃ اور عشر انور زیب خان نے صوبہ میں زکوٰۃ فنڈز کی تقسیم میں شفافیت اور استعداد کار بڑھانے کے لئے "مستحق" موبائل ایپ کا آغاز کردیا ہے۔
اس موقع پر وزیر زکوٰۃ اور عشر انور زیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگ اس ایپ کے ذریعے محکمہ زکوٰۃ اور عشر کی خدمات اور سرگرمیوں کے بارے میں جامع معلومات حاصل کرسکیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ایپ میں زکوٰۃ ہیڈ کے تحت علاج معالجے کی سہولیات کے علاوہ صحت سے وابستہ صحت کے اداروں ، عہدیداروں اور ان کے پتے کے بارے میں بھی جامع معلومات شامل ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپلی کیشن میں اردو ، پشتو ، اور انگریزی زبان میں تمام ضروری معلومات شامل کی جائیں گی تاکہ عام لوگوں کو آسانی ہو۔ایپ میں تمام ضلعی زکوٰۃ آفسوں کی زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے پتے اور فون نمبر بھی شامل ہیں۔
وزیر زکوٰۃ اور عشر انور زیب خان کے مطابق اس ایپ کو سٹیزن پورٹل سے بھی منسلک کیا گیا ہے جس سے کسی بھی شہری کو آسانی سے ایپ کے ذریعے بکنگ یا شکایت جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 5 hours ago

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- an hour ago

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 8 hours ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 8 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 4 hours ago

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 3 hours ago

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 7 hours ago

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 7 hours ago

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 4 hours ago

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 7 hours ago

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 7 hours ago
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 5 hours ago