ٹورنامنٹ آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات منانے کے لئے ریڈیو پاکستان کے پروگراموں کا حصہ ہے

اسلام آباد: ریڈیو پاکستان نے آئین پاکستان 1973 کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر کرکٹ جشن کا اہتمام کیا۔
سکارپین نائٹس نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایف ایم 94 کو 9وکٹوں سے ہراکرریڈیو پاکستان رمضان کرکٹ میلہ جیت لیا ہے، پانچ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔
فائنل میں ایف ایم 94 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔ سکارپیئن نائٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔
میچ کے اختتام پر انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس مقبول احمدگوندل نے ڈائریکٹرجنرل ریڈیو پاکستان طاہرحسن اورریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرزامان اللہ سپرا کے ہمراہ جیتنے والوں اور رنرز اپ میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے قومی نشریاتی ادارے کی بحالی اور پاکستان کے آئین کی 50 سالہ تقریبات کے طورپرایسی صحتمندانہ سرگرمی کے انعقاد پرڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ شہری حقوق کی فراہمی کااظہارہے جن کی آئین میں ضمانت دی گئی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن نے اس موقع پر آئین کی ایک ماہ پر محیط گولڈن جوبلی تقریبات کے حکومت کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں منتظمین سامعین اور شائقین کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات منانے کے لئے ریڈیو پاکستان کے پروگراموں کا حصہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں ہمیں زندگی کی آزادی کی یاد دہانی کراتی ہیں جن کو آئین میں تحفظ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کھیلوں اور ثقافت کے فروغ کے لئے ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔شائقین کی بڑی تعداد ان میچوں سے لطف اندوز ہوئی جبکہ بہت سے لوگوں نے ریڈیو پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور چینلز پر اس کی لائیو سٹریمنگ اور براہ راست کمنٹری دیکھی۔

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 14 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں مکمل،25 امیدوارمد مقابل
- 42 منٹ قبل

ایران کا جوہری پروگرام پر 3 یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 14 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں پر حلف برداری،اسپیکر کے پی اسمبلی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
- ایک گھنٹہ قبل

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 14 گھنٹے قبل

بلوچستان : میاں بیوی کے قتل میں ملوث 11 ملزمان گرفتار،ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج
- 8 منٹ قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 12 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل