اسلام آباد: نومنتخب وزیر خزانہ شوکت ترین نے شماریات بیورو کو افراط زر کے لیے ڈسیژن سپورٹ سسٹم (ڈی ایس ایس آئی) میں 19 نئے شہر شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے منصب سنبھالنے کے بعدپلاننگ کمیشن اور شماریات بیورو کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا، تاکہ ڈیٹا جمع کرنے اور اس کے جائزے کے لیے 'پی بی ایس' کی موجودہ تکنیکی امور کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس اقدام کا مقصد ملک کے 36 بڑے شہروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ریکارڈ اور مانیٹر کرنا ہے۔
خیال رہے کہ جنوری میں اشیائے ضروریہ کی اصل قیمتوں اور ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمتوں میں فرق کو ریکارڈ کرنے کے لیے 'ڈی ایس ایس آئی' متعارف کروایا گیا تھا ۔ یہ نظام اس وقت ملک کے 17 شہروں میں قیمتوں کے فرق کو ریکارڈ کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس میں تین فیصلے کیے اور شماریات بیورو کو ان پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی تاکہ مہنگائی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے حقیقی وقت میں ریکارڈ تک رسائی حاصل ہوسکے۔ وزیرخزانہ نے شماریات بیورو کو افراط زر کے لیے ڈی ایس ایس آئی میں 19 نئے شہر شامل کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے پی بی ایس کو شہروں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 36 کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔
وزیر خزانہ نے پی بی ایس کو ہدایت کی کہ وہ ملک کے مختلف اضلاع میں کھانے پینے کی ضروری اشیا کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں فرق کوجانچنے کے لیے مسلسل پریکٹس کو اپنائے۔شماریات بیورو مختلف صوبوں میں بھی قیمتوں کے فرق سامنے لائے گا۔شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت قیمتیں چیک کرنے کے لیے کسی بھی وقت لوگوں کو مارکیٹ بھیجے گی تاکہ ڈیٹا بیس بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ انتظامی کنٹرول کے نئے طریقہ کار کے تحت افراط زر کی بنیادی وجہ معلوم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے۔
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 18 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 18 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 37 منٹ قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 18 گھنٹے قبل








