موٹورولا نے " جی سیریز " کے دو نئے اسمارٹ فون متعارف کرادیے ہیں ۔ ان میں سے ایک اس سیریز کا پہلا 108 میگا پکسل کا کیمرا فون ہے۔

موٹو جی 60 اور موٹو جی 40 فیوژن کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں فونز میں اسنیپ ڈراگون 732 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔دونوں فونز میں 6.8 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

دونوں موٹو جی فونز میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج کمپنی نے اپنے مائی یو ایکس سے کیا ہے۔دونوں فونز میں 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے۔ دونوں فون بالکل ایک جیسے ہیں لیکن ان میں بڑا فرق کیمرا سسٹم کا ہے۔
موٹو جی 60 کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے ، جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے ، اس میں 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔
دوسری جانب جی 40 میں بھی بیک پر 3 کیمرے ہی موجود ہیں لیکن اس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے، اس میں 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

جی 60 کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرہ ہے، جبکہ جی 40 فرنٹ کیمرا 16 میگا پکسل کا ہے۔
جی 60 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔جبکہ جی 40 میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
دونوں فونز میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی موجود ہے جبکہ پی 2 آئی واٹر ریپلینٹ کوٹنگ کی گئی ہے۔
دونوں فون اپریل کے آخر میں یا مئی کے شروع میں صارفین کو دستیاب ہوں گے، جی 60 کو خریدنے کے لیے صارفین کو 240 ڈالرز جو 36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں ، خرچ کرنا ہوں گے۔جبکہ جی 40 فیوژن کی قیمت 186 ڈالرز (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 9 گھنٹے قبل








