Advertisement
TheMaryamNSharifNew
Advertisement
تجارت

پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کے بعد لیکوئیڈ پٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی قیمتوں میں 10 روپے 38 پیسےاضافہ کردیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر فروری 2 2021، 7:46 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق  ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 10 روپے 38 پیسےاضافہ کیا گیا جس کے بعد فی کلوگرام نئی قیمت 157 روپے 89 پیسے ہوگئی ۔ تازہ اضافے کے بعد  گھریلوسلنڈر 122 روپے 46 پیسےمہنگا ہو کر  1863 روپے 14 پیسےتک جا پہنچا۔  نئی قیمتوں کااطلاق یکم فروری 2021 کیلئےہوگا۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز غریب عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔ توٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ 

 

 

Advertisement
TheMaryamNSharifNew
Advertisement