جی این این سوشل

صحت

پاکستان کی 90 فیصدآبادی کورونا ویکسین لگانے میں کامیاب رہی ہے،عبدالقادر پٹیل

کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے فوری اور موثر ردعمل کا پوری دنیا نےاعتراف کیا ہے،وفاقی وزیر صحت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کی 90 فیصدآبادی کورونا ویکسین لگانے میں کامیاب رہی ہے،عبدالقادر پٹیل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے فوری اور موثر ردعمل کا پوری دنیا نےاعتراف کیا ہے۔ جنیوا میں وبائی امراض فنڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ چیلنجوں کے باوجود پاکستان اپنی اہل آبادی کی 90 فیصد کو ویکسین لگانے میں کامیاب رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وبائی فنڈ بورڈ کی دوبارہ تشکیل کے لیے فنڈ سیکریٹریٹ نے پاکستان سے رابطہ کیا۔فنڈ بورڈ نے پاکستان سے شریک سرمایہ کار کی نشست چھوڑنے یا اسے برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے باضابطہ طور پر سیٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

وزیر صحت نے شرکا ء کو پاکستان کی جانب سے،خطے میں انفرادی اور اجتماعی طور پر اتحادی ممالک کے مفادات کو فروغ اور تحفظ فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وبائی فنڈ پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے وبائی فنڈ کے گورننگ بورڈ میں ہماری امیدوار کو برقرار رکھنے کے لیے حمایت حاصل کرے ۔ پاکستان کا کووڈ۔ 19 اور اس طرح کی وبا کے خلاف نمٹنے ردعمل کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی مدد کی بنیاد رکھے گا

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

 جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ شیر افضل مروت صاحب کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا، جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔

عدالت نے شیر افضل مروت سے استفسار کیا کہ یہ قصور میں پرچہ درج ہوا تھا جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ جی قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور انہیں دو ہفتوں میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

فواد چوہدری کو تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں شامل تفتیش کیا جائے گا، انہوں نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کچھ مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، انہیں تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔ 

پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمے میں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، ان کے خلاف مقدمات اور تفتیش کی تفصیلات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات

کراچی  : اطلاعات و نشریات کے وزیر  عطاءاللہ تارڑ سے گورنر ہاؤس کراچی میں کراچی پریس کلب کے وفد نےملاقات کی ۔صحافیوں، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ  نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کے چوتھے ستون کا کردار ادا کر رہا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آزاد اور خودمختار میڈیا کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر میڈیا ہاؤسز اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائے۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ وزیر اطلاعات نے کراچی پریس کلب کے لئے 10 لاکھ روپے کا چیک بھی  پیش کیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll