جی این این سوشل

تجارت

جون میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ

جون میں شہری علاقوں میں مہنگائی 0.10 فیصد ،دیہی علاقوں میں0.76 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جون میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جون میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

جون کے مہینے میں مہنگائی میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ سالانہ مہنگائی کی شرح 29.40 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد رہی،جون میں شہری علاقوں میں مہنگائی 0.10 فیصد ،دیہی علاقوں میں0.76 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 129 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا،چائے 113،گندم کا آٹا 90 فیصد ،چاول 73 ،آلو 65 اور گندم 62 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی،مرغی 58 فیصد اور دال مونگ 50 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کےمطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی،سالانہ بنیاد پرجون 2023 میں شہروں میں مہنگائی 27.3 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں شرح 32.4 فیصد رہی

دنیا

امریکا کی امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت

رفح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی  امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی  مذمت

امریکا نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ ان کا ملک رفح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔

کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کرے ہوئے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے، غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے زور دیا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

کربی نے زور دے کر کہا کہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتا ہے جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک جن میں سے اکثر روایتی طور پر اسرائیل کے حامی ہیں نے گزشتہ روز تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق، پنجاب اور جاپان  کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات اور اشتراک کارگرہو سکتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں، پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طورپرابھر رہا ہے، پنجاب کی سکلڈ نوجوانوں کی افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں، جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ پاکستانی طلباء ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے MEXT سکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کے لیے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں : چوہدری سالک حسین

رواں سال پاکستانی حجاج پہلے سے بھی زیادہ فراہم کردہ سعودی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں : چوہدری سالک حسین

وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے رواں سال حج کے دوران سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ غیر معمولی اور مثالی نوعیت کی سہولیات و خدمات قابل تحسین ہیں۔

چوہدری سالک حسین ان دنوں حج آپریشن پاکستان کی نگرانی کے لیے مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عازمین حج کے لیے مدینہ منورہ میں کیے گئے انتظامات اور تیاریوں کو دیکھنے کے بعد سعودی حج حکام کے حسن انتظام کی تحسین کی اور کہا کہ رواں سال پاکستانی حجاج پہلے سے بھی زیادہ فراہم کردہ سعودی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے روان سال پاکستانی عازمین حج کا کوٹہ 179210 مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں سے 63805 عازمین حج پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت ادائیگی حج کی سعادت حاصل کریں گے  جبکہ بقیہ عازمین حج نجی حج آپریٹرز کے ذریعے 14 سے 19 کے دوران فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔

چوہدری سالک حسین نے کہاکہ توقع کرتے ہیں کہ مکہ روٹ انیشیٹو کا دائرہ اگلے سال سے لاہور کے ائیر پورٹ تک پھیل جائے گا اور اس سے زیادہ پاکستانی عازمین حج فائدہ اٹھاسکیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سے حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہو چکا ہے ۔ ابتدائی حج پروازوں کے ذریعے اب تک 20000 عازمین حج مدینہ شریف پہنچ چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll