دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور زمبابوے کی سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔محمد رضوان پہلی بار ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے،قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان پہلی بار ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہو گئے ۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق محمد رضوان پانچ پوائنٹس ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈمیلان پہلی پوزیشن پر بدستور موجود ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ براجمان ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ بابر اعظم بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ بھارتی بلے باز لوکیش راہول ساتویں جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل آٹھویں ، مارٹن گپٹل نویں نمبر پر آگئے ہیں ۔
Pakistan star @iMRizwanPak storms into the top ? of the @MRFWorldwide ICC Men's T20I Player Rankings for batting ?
— ICC (@ICC) April 28, 2021
Full list: https://t.co/EdMBsm6zwM pic.twitter.com/XPZukYrIVT

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل






