جی این این سوشل

جرم

پولیس اور رینجرز کا کچے کےڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کامیاب ،14ڈاکو گرفتار

وزیر داخلہ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی کہ علاقے کو آپریشن کے بعد امن و امان قائم کیا جائے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پولیس اور رینجرز کا کچے کےڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کامیاب ،14ڈاکو گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آہریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا ، نگران وزیرداخلہ اور آئی جی سندھ کی قیادت میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آہریشن کیا جس میں دوران آپریشن 1 ڈاکو زخمی جبکہ 14 گرفتار ہو گئے ۔

وزیر داخلہ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی کہ علاقے کو آپریشن کے بعد فوری طور پر کلیئر کیا جائے ، وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کسی صورت بھی کچے کے ڈاکوؤں کو خاتمہ چاہیے وڈیرہ نظام جلد سے جلد ختم کیا جائے ۔

وزیر داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ علاقے کو آپریشن کے بعد امن و امان قائم کیا جائے ۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کا تعلق منظور عرف گالا اوگا ہی گینگ سے ہے ۔

پاکستان

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق

این ڈی ایم اے نے تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے اور ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق

این ڈی ایم اے نے  تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں کیساتھ تعاون کے فروغ پر عملی اقدامات کرنے کا اعادہ کرلیا ۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ایک وفد کے ہمراہ تھائی لینڈ میں قدرتی آفات سے بچائو کیلئے تیاریوں کے ایشیائی مرکز کے پانچویں بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔

وفد نے تھائی لینڈ کی فوج کے ترقی اور قدرتی آفات سے بچائو کے تربیتی مرکز، ملٹری ڈیپارٹمنٹ آف ڈویلپمنٹ کا دورہ بھی کیا، جس کا مقصد قدرتی آفات سے بچائو اور امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں استعداد میں اضافہ کرنا اور معلومات کا تبادلہ کرنا تھا۔

این ڈی ایم اے نے تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے اور ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

تل ابیب : اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر واقعے فٹبال میدان پر راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور نوعمر افراد ہیں۔

بی بی سی نے کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا لیکن حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے شمالی اسرائیل میں ”مجدل شمس کے واقعے سے کسی بھی تعلق“ کی تردید کی ہے اور گروپ کے ملوث ہونے کے تمام الزامات مسترد کر دئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اب تک پاک فضایہ کے چھ طیاروں کے ذریعے بارہ سو ٹن اور تین بحری جہازوں کے ذریعے پندرہ سو ٹن انسانی امداد فلسطین بھیجی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایک بیان میں انہوں نے خان یونس سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کو بے گھر کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ خان یونس کے محاصرے کے نتیجے میں خوراک اور دوسری ضروریات زندگی کی علاقے میں فراہمی بند ہو گئی ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مطالبہ دہرایا کہ فلسطینی صورتحال سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اب تک پاک فضایہ کے چھ طیاروں کے ذریعے بارہ سو ٹن اور تین بحری جہازوں کے ذریعے پندرہ سو ٹن انسانی امداد فلسطین بھیجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں فلسطین طلبہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll