جی این این سوشل

تجارت

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، قیمت 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئی

انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 6 پیسے کی کمی کے بعد  290 روپے 70 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری،  قیمت 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، قیمت 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 6 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 70 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 572 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی ریلیف کا امکان

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہوسکتی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی ریلیف کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی ریلیف کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہوسکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر میں 5 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ 15 روز کیلئے 11روپے تک کمی متوقع ہے۔اسی طرح یکم اگست سے مٹی کا تیل 5 روپے 84 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے۔ حکومت نے 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں کا تعین زیرو ایکسچینج ریٹ پر متوقع ہے، لیکن ٹیکس لیول کو ایڈجسٹ یا بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا ہے، امکان ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت

چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کیلئے گرین سگنل دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت

پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری کے دورہ چین کے دوران امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے کیونکہ امپورٹڈ کوئلے کے تین پاور پلانٹس پاکستان میں مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ، 1320 میگاواٹ کا حب پاور پلانٹ جبکہ 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ امپورٹڈ کوئلے پر چل رہے ہیں اور انرجی باسکٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس میں شامل ہیں۔  چین کی جانب سے پاکستانی وفد کو تینوں کول پاور پلانٹس کی ری پروفائلنگ کے حوالے سے بھی مثبت جواب دیا گیا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے معاملات کو آگے بڑھانے کا طریقہ کار بھی طے پا گیا ہے۔ چینی حکام نے پاکستان وفد کو پانڈا بانڈز کے معاملے میں بھی مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔

پاکستانی وزراء کا یہ دورہ چین ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان میں آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹ کے باعث مہنگی بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، تینوں پاور پلانٹس کی کنورشن، ری پروفائلنگ اور دیگر معاملات کے حوالے سے پاکستان اور چینی حکام کی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کل حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ججز بلاک کمیٹی روم میں دن 11 بجے ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کل حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں دو سابق ججز کو بطور ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے۔ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کل (پیر) کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ججز بلاک کمیٹی روم میں دن 11 بجے ہوگی۔ دونوں ججز کو ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کمیشن نے 20 جولائی کو دونوں ججز کو ایڈہاک جج بنانے کی سفارش کی تھی۔ جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 جولائی کو ان کی تعیناتی کی منظوری دی۔ گزشتہ روز وزارت قانون نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll