جی این این سوشل

کھیل

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کا وارم اپ راؤنڈ کل سے شروع ہوگا

پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کا وارم اپ راؤنڈ کل سے شروع ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام 13 ویں آئی سی سی مینزون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز رائونڈ کل (جمعہ ) سے شروع ہوگا۔

13ویں آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آئندہ ماہ 5 اکتوبر سے ہوگا، جس کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔ میگا ایونٹ سے قبل ورام اپ رائونڈ میں ہر ٹیم دو، دو وارم اپ میچ کھیلے گی، وارم اپ رائونڈ میں کل جمعہ کو تین میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، دوسرے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں تھیرو وانا تھاپورام کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ تیسرا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان حیدر آباد کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو اسی مقام پر کھیلے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے19 نومبر تک بھارت کے 10 شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کے 45 لیگ میچز کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی ۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 15 نومبر کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی 2ٹاپ ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ19 نومبر کو ہو گا۔

علاقائی

پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے  ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، مریم نواز

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا اور سستا رہائشی پراجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد مالی طور پر کمزور طبقوں کو رہائش فراہم کرنا ہے اور عوام پر مالی بوجھ کم کرنا ہے۔ حکومت اس پروگرام کے لیے سبسڈیز دے گی اور آسان ترین ماہانہ اقساط مقرر کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کی سماجی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اخوت کی طرح حکومت بھی عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی کو اپنا گھر ہو اور وہ عزت و وقار کی زندگی گزار سکے۔ یہ پروگرام اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے مریم نواز کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

اپنی چھت ، اپنا گھر پروگرام کے تحت دیہات میں 10 مرلے اور شہروں میں 5 مرلے تک کی زمین رکھنے والے افراد 15 لاکھ روپے تک کا قرضہ لے سکیں گے۔ اس قرضے کی واپسی تقریباً 14 ہزار روپے ماہانہ کی آسان قسطوں میں ہوگی جس پر کوئی سود نہیں لگے گا۔

بڑے شہروں میں سرکاری زمینوں پر 4 منزلہ فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے جو قرعہ اندازی کے ذریعے لوگوں کو مہیا کیے جائیں گے۔نجی ہاؤسنگ سکیموں میں 3 سے 5 مرلے تک کے گھر بنا کر دیے جائیں گے۔ حکومت ہر گھر کیلئے 10 لاکھ روپے تک کی سبسڈی دے گی۔

اس پروگرام کے تحت پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔اس انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

گزشتہ رات تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

لاہور : لاہور کے علاقے ضلع کچہری میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں 12 سالہ معصوم بچہ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ بھیانک حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

موٹر سائیکل سوار بچہ ٹرک کے نیچے آ گیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لاش کو میو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تیز رفتار موٹر سائیکل تھی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید

غزہ کی ایک سرنگ سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے 6 اسرائیلیوں کی لاشیں ملی ہیں، صہیوبی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ، صابرہ اور زیتون کے علاقوں کو نشانہ بنایا ، قابض فوج نے جنین کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے جہاں اسرائیلی افواج نے فلسطینی باشندوں کیلئے خوراک، پانی، بجلی اور انٹرنیٹ بند کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں غزہ کی ایک سرنگ سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے مزید 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں 5 اسرائیلی اور ایک امریکی شہری شامل ہے جنہیں 7 اکتوبر کو حماس نے حملے کے بعد اغوا کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشیں ہفتے کے دن غزہ کے شہر رفح کی ایک سرنگ سے ملیں اور ممکنہ طور پر انہیں ایک یا 2 دن پہلے قتل کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll