جی این این سوشل

کھیل

ورلڈ کپ 2023نیوزی لینڈ نے پاکستا ن کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

 مارک چیپ  نے 41 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل نے بھی 57 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ورلڈ کپ 2023نیوزی لینڈ نے پاکستا ن کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارت : جمعہ کو بھارت  کے شہر حیدرآباد میں ہونے والے  آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے تیسرے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

جیتنے والی ٹیم کے لیے راچن رویندرا نے سب سے زیادہ اسکور کیا لیکن وہ اپنی سنچری مکمل نہیں کر پائے کیونکہ وہ 97 رنز بنانے کے بعد سلمان آغا کی بال پر آؤٹ ہو گئے ۔ 

 مارک چیپ  نے 41 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل نے بھی 57 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔

پاکستان

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

وزیرِاعظم پاکستان  محمد شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی کی وفات پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آلسعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک ججز حلف لے لیا

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو ایک ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک ججز حلف لے لیا

اسلام آباد: جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک ججز حلف اٹھا لیے۔

جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹارڈ مظہر عالم میاں خیل کی حلف برداری کی تقریب آج سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیے۔

 حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور عدالتی عملے نے شرکت کی جبکہ سینئر وکلاء اور ایڈہاک ججز کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو ایک ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے دونوں ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پنجاب میں اشیائے خوردونوش مزید مہنگی

برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 589 روپے فی کلو مقرر ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 392 روپے مقرر کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں اشیائے خوردونوش مزید مہنگی

لاہور میں آج بھی برائلرمرغی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے،برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔
 تفصیلات کےمطابق برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 589 روپے فی کلو مقرر ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 392 روپے مقرر کیا گیا ہے، زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 406روپے فی کلو ہے۔
دوسری جانب ملتان سمیت پورے پنجاب میں حکومتی دعووں اور وعدوں کے باوجود مہنگائی کا جن قابو نہ آسکا ،سستی خریدی ہوئی گندم مہنگی فروخت ہونےلگی، پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے نوٹس کے باجود آٹے کی قیمت کم نہ ہوسکی۔
 اول کوالٹی آٹا 4000 روپے من میں فروخت ہونے لگا ، دال ماش کی 550 روپے فی کلو میں فروخت جاری، دال مونگ 350 روپے کلو، سفید چنے کی قیمت 400 روپے کلوہوگئی ،باسمتی چاول اول کوالٹی کی 350 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔        

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll