ہم اس سلسلے میں فرانسیسی اولمپکس کمیٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی


سوئٹزرلینڈ: انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ پیرس 2024 کے اولمپک گیمز کے ایتھلیٹس ولیج میں ایتھلیٹس کسی پابندی کے بغیر حجاب پہن سکیں گے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اولمپکس کی انتظامیہ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر جاری کیا گیا جب چندروز قبل ہی فرانسیسی وزیر کھیل نے کہا تھا کہ پیرس اولمپکس میں فرانسیسی ایتھلیٹس کے حجاب پہننے پر پابندی ہوگی۔
تاہم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کاکہنا ہے کہ ہمیں فرانس کی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے اور ہم اس سلسلے میں فرانسیسی اولمپکس کمیٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
فرانسیسی وزیر کھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹیرا نے رواں ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکولرازم کے اصولوں کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانسیسی ایتھلیٹس کو پیرس گیمز کے دوران حجاب پہننے سے روک دیا جائے گا۔
انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ اولمپک ولیج میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی ( آئی او سی ) کے قوانین لاگو ہوتے ہیں لہٰذا حجاب یا کوئی اور مذہبی یا ثقافتی لباس پہننے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 8 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 8 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 3 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago






