پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حیدر آباد دکن اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 8 واں میچ دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا


سری لنکا نے ورلڈ کپ 2023 کی اپنی مہم کے دوسرے میں ٹاس جیت کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حیدر آباد دکن اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 8 واں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بھی باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کرتے، پچ اچھی لگ رہی ہے، ابتدائی 10 اوورز بہت اہم ہیں، جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
? TOSS & PLAYING XI ?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 10, 2023
Sri Lanka win the toss and elect to bat first ?
One change to our team today ?#PAKvSL | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/fZc7b2kjyM
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 میں اپنی مہم کا آغاز 81 رنز کی فتح کے ساتھ کیا تھا اور اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 41 اوورز میں 205 رنز پر آؤٹ کرکے اپنے 286 رنز کا بھرپور دفاع کیا تھا۔
دوسری جانب سری لنکا نے میگا ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 428 رنز بنانے کے بعد سری لنکا کو 45 ویں اوور میں 326 رنز پر آؤٹ کرکے میچ 102 رنز سے جیت لیا تھا۔

امریکی سینیٹ میں ایران پر حملے روکنے کی قرارداد ناکام
- ایک منٹ قبل

پاکستانی پاسپورٹ پر شہری کتنے ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل کر سکیں گے؟
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر وڈائریکٹر اقبال رضوی انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل
معروف فلمی نغمہ نگار الطاف باجوہ شدید علالت کے باعث اسپتال داخل
- ایک گھنٹہ قبل

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 'بنو قابل' پروگرام ٹیم کی دوروزہ نیشنل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ طاس معاہدے پر عالمی فیصلے کا خیر مقدم، پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا: وزیر اعظم
- 42 منٹ قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کی تحلیل کا حکم دیدیا
- 36 منٹ قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 4 گھنٹے قبل

ٹک ٹاکر جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا عوام پر ایک اور مہنگائی بم، اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت ختم
- 3 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرو کی نئی رینکنگ جاری کر دی،ارشد ندیم کونسے نمبر پر ہیں؟
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ: 10 ارکان پر 20 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد
- 13 منٹ قبل