'میرے دوست، یہ بے عزتی ہے، براہ کرم رقم عطیہ کریں' گلوکار


واشنگٹن: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران حال ہی میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جسے انہوں نے سخت ردعمل دینے کے بجائے سکون سے سنبھالا۔
تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں میں کنسرٹ کررہے ہیں، اسی دوران ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے نظر آئے جب ایک مداح نے ان پر کرنسی نوٹ پھینکے۔
جیسے ہی نوٹ گلوکار کے چہرے کو چھوتے ہیں، اس نے فوراً کنسرٹ روک دیا اور مداح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے دوست، یہ بے عزتی ہے، براہ کرم رقم عطیہ کریں'۔
I love how he refuses to even touch the money #atifaslam pic.twitter.com/r0syjfrgQY
— Aish (@ashwrymthws) October 24, 2023
عاطف اسلم نے مداح کو اسٹیج پر آنے اور پیسے لینے کو کہا۔ اس نے کہا، 'میں جانتا ہوں کہ تم بہت امیر ہو جو کہ اچھی بات ہے لیکن اسے عطیہ کر دو، پیسے کی اس طرح بے عزتی کرنا نہیں ہے'۔
گلوکار کے اس ردعمل نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے، کچھ نے عاطف کو حقیقی سپر اسٹار قرار دیا تو کچھ نے ان کی ٹھنڈک کی تعریف کی۔
ایکس صارف میں سے ایک نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: "مجھے پسند ہے کہ وہ کس طرح پیسے کو چھونے سے بھی انکار کرتا ہے"۔
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 13 hours ago

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 10 hours ago

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 10 hours ago

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 10 hours ago

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 10 hours ago

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 12 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 13 hours ago
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 12 hours ago

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 12 hours ago

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 13 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 11 hours ago
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 12 hours ago