وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پی آئی سی میں امراض قلب کے مریضوں کے رش کے باعث لاہور میں دل کا ایک اور بڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی

.jpg&w=3840&q=75)
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پی آئی سی میں امراض قلب کے مریضوں کے رش کے باعث لاہور میں دل کا ایک اور بڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی ہے۔جناح ہسپتال کی ایمرجنسی وٹراما سنٹرپراجیکٹ کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا۔
ایمرجنسی وٹراماسنٹر کو جناح ہسپتال میں شفٹ کیاجائے گا،وزیراعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا۔وزیراعلی نے زیر تعمیر منصوبے کی سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے ہدایات دیں۔
انہوں نے عمارت کی بنیادوں کو اگلے ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت 7منزلہ اوربیڈز کی تعداد250 ہوگی۔جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پی آئی سی کے بعد لاہور کا سب سے بڑا دل کاہسپتال ہوگا۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے منصو بے پر ہونے والے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی۔
صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر،سیکرٹریز صحت،تعمیرات ومواصلات،سپیشل سیکرٹری صحت،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج،ایم ایس جناح ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 گھنٹے قبل

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 6 منٹ قبل

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 9 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 6 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 6 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 3 گھنٹے قبل

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 3 گھنٹے قبل