- Home
- News
لیسکو کا بجلی چووروں کے خلاف آپریشن جاری،15 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار
بجلی چوروں کو اب تک پانچ کروڑ 57 لاکھ چار یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت دو ارب 18 کروڑ 17 لاکھ 32 ہزار250 روپے ہے، لیسکو
وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے،89 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 33 ہزار 444 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،جن میں سے 33 ہزار 59 ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، 31 ہزار 896 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 15 ہزار 672 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا، بجلی چوروں کو اب تک پانچ کروڑ 57 لاکھ چار یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت دو ارب 18 کروڑ 17 لاکھ 32 ہزار250 روپے ہے۔
بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ نولکھا کے علاقے میں کنکشن کو 4 لاکھ 6 ہزار 972 روپے،رائیونڈ کے علاقہ میں کنکشن کو 2 لاکھ 35 ہزار 690 روپے،ساندہ کے علاقے میں کنکشن کو 2 لاکھ روپے اورشاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو 2 لاکھ کی رقم چارج کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 288 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،288 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 144 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 15 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو تین لاکھ پینتالیس ہزار نو سو گیارہ یونٹس ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ پندرہ لاکھ تراسی ہزار چھ سو بانوے روپے ہے۔واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں اور لیسکوچیف بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔
لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 3 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 13 منٹ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل