Advertisement
علاقائی

لیسکو کا بجلی چووروں کے خلاف آپریشن جاری،15 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

بجلی چوروں کو اب تک پانچ کروڑ 57  لاکھ چار یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت دو ارب 18 کروڑ 17 لاکھ 32 ہزار250 روپے ہے، لیسکو

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 7th 2023, 8:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیسکو کا بجلی چووروں کے خلاف آپریشن جاری،15 ہزار سے زائد ملزمان  گرفتار

وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے،89 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 33 ہزار 444 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،جن میں سے 33 ہزار 59  ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، 31 ہزار 896  ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 15 ہزار 672  ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا، بجلی چوروں کو اب تک پانچ کروڑ 57  لاکھ چار یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت دو ارب 18 کروڑ 17 لاکھ 32 ہزار250 روپے ہے۔

بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ نولکھا کے علاقے میں کنکشن کو 4 لاکھ 6 ہزار 972  روپے،رائیونڈ کے علاقہ میں کنکشن کو 2 لاکھ 35 ہزار 690 روپے،ساندہ کے علاقے میں کنکشن کو 2 لاکھ روپے اورشاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو 2 لاکھ  کی رقم چارج کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 288 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،288 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 144 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 15 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو تین لاکھ پینتالیس ہزار نو سو گیارہ یونٹس ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ پندرہ لاکھ تراسی ہزار چھ سو بانوے روپے ہے۔واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں اور لیسکوچیف بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Advertisement
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • 15 hours ago
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 2 days ago
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 2 days ago
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • 2 days ago
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • 2 days ago
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 3 days ago
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • 15 hours ago
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 2 days ago
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • 9 hours ago
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 2 days ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 2 days ago
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • 16 hours ago
Advertisement