جی این این سوشل

دنیا

غزہ جنگ،اسرائیل کا نومبر میں4.5 بلین ڈالرکا بجٹ خسارہ ریکارڈ

بجٹ خسارہ اخراجات میں اضافہ کی وجہ غزہ میں جاری لڑائی کے لیے مالی اعانت کی فراہمی ہے، اسرائیلی وزارت خزانہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ جنگ،اسرائیل کا نومبر میں4.5 بلین ڈالرکا بجٹ خسارہ ریکارڈ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسرائیل نے نومبر میں4.5 بلین ڈالرکا بجٹ خسارہ ریکارڈ کیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خزانہ نےکہا ہے کہ بجٹ خسارہ اخراجات میں اضافہ کی وجہ غزہ میں جاری لڑائی کے لیے مالی اعانت کی فراہمی ہے۔خسارہ گزشتہ 12 ماہ میں بڑھ کر نومبر میں 3.4 فیصد ہو گیا، جو اکتوبر میں 2.6 فیصد تھا۔

وزارت نے بتایا کہ 2023 کا خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار کے تقریباً 4 فیصد تک ہونے کی توقع ہے۔گزشتہ ماہ محصولات میں 15.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کی ایک وجہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں التوا ہونا ہے۔

اکتوبر میں اسرائیل کا خسارہ 22.9 بلین شیکل تک پہنچ گیا تھا۔

پاکستان

آئی ایم ایف کا 25 ستمبر کواجلاس ، پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7ارب ڈالر قرض کی منظوری پر غور ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا 25 ستمبر کواجلاس ، پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل

آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کو ہونے والےاجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 25 ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل کرلیا گیا ہے، پاکستان کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7ارب ڈالر قرض کی منظوری پر غور ہوگا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مطمئن ہوا تو پاکستان کو اقساط شروع ہو جائیں گی، قرض منظوری کی صورت میں پاکستان کو قرض کی پہلی قسط کا اجرا ہوگا ، پاکستان ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کے لیے مکمل پر امید ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان12جولائی تو سٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض معاہدہ 37ماہ کے لیے ہوگا۔    

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومتی کوششیں بے سود، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ تک ملتوی

آئینی ترامیم پر تمام جماعتوں کی رضا مندی نہ ہونے کے باعث پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومتی کوششیں بے سود، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ تک ملتوی

آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے اتوار کو رات تک جاری رہنے والا قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ تک ملتوی کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کے لیے گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جا سکیں۔

دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس کے لیے بھی گزشتہ روز تین مرتبہ وقت تبدیل کیا گیا لیکن قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوا تو اس کے بعد سینیٹ کے حکام آئے اور انہوں نے بتایا کہ اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئینی کمیٹی کے بھی گزشتہ روز 4 اجلاس ہوئے جس میں تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاہم کسی متفقہ نتیجے پر نہ پہنچنے کے باعث رات گئے اسپیکر نے اجلاس آج بروز پیر تک کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔

آج بھی آئینی ترامیم پر تمام جماعتوں کی رضا مندی نہ ہونے کے باعث پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا آئینی ترامیم کا پارلیمنٹ سے منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے، آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی جیت ہوئی ہے، آئینی ترامیم کا معاملہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کو دباؤ میں نہ آنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شاہ محمود قریشی

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، وائس چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کو دباؤ میں نہ آنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دباؤ میں نہ آنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے آئینی ترمیم سے متعلق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بہت سمجھ بوجھ سے کام لیا ہے، وہ جانتے ہیں کہ ترمیم عجلت میں نہیں کی جاتی، وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئے، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ مسودہ تسلی سے پڑھیں اور اس پر بحث مباحثہ ہو۔ آئینی ترمیم حساس اور سنجیدہ مسئلہ ہے، عجلت میں ترمیم کرنا نامناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی مسودے کو سیاسی جماعتوں سے چھپا کر رکھا گیا ہے، اس نے اسمبلی میں آنا ہے، پتا چل جائے گا۔ بہتر ہے اس کو سب کے سامنے پیش کیا جائے اور بحث کروائی جائے۔ 50 سے زائد ترامیم ہیں، عجلت کیوں دکھا رہے ہیں؟ وکلا کمیونٹی نے بھی اس کی محالفت کر دی ہے، یہ ترمیم آئین کا جنازہ نکالنے کا مترادف ہے۔ بلاول کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ کے نانا نے 1973 کا آئین اتفاق رائے سے بنایا تھا، آپ اپنے نانا کے آئین کو دفن کررہے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔ پاکستان کے وکلا نے آئین کے لیے لمبی تحریک چلائی۔ یہ ایسی ترمیم ہے جو آئین کی ساکھ کو تبدیل کردے گی۔ آئین کی ساکھ کو تبدیل کرنے والی ترمیم غیر آئینی ہے۔ فلور کراسنگ کی اجازت دی گئی تو پارلیمنٹ بکرا منڈی بن جائے گی۔ پارلیمنٹ نامکمل ہے، پی ٹی آئی کو ابھی مخصوص نشستیں نہیں ملیں، نامکمل پارلیمنٹ یہ ترمیم نہیں کر سکتی۔حکومت کو عدلیہ کی تعیناتی اور تبادلوں کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، یہ 73ء کے آئین کی شکل بگاڑ رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll