Advertisement
تجارت

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ماہ میں پہلی بار سرپلس

کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 64 فیصد تک کم ہو گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 19th 2023, 1:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ماہ میں پہلی بار سرپلس

پاکستان کا کرنٹ اکاوٴنٹ چھ ماہ میں پہلی بار سرپلس میں پہنچ گیا۔ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 64 فیصد تک کم ہو گیا۔ چارماہ کے بعد نومبر پہلا مہینہ تھا جب کرنٹ اکاوٴنٹ سرپلس 9 ملین ڈالر رہا اور برآمدات 12 فیصد تک بڑھیں۔

مانیٹری اور مالیاتی پالیسی اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے سخت انتظامی اقدامات کے نتیجے میں مالی سال2024ء کے پہلے 5 ماہ میں کرنٹ اکاوٴنٹ بیلنس میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ 

درست پالیسیوں کے نتیجے میں مالی سال2024ء میں جولائی تا نومبر میں کرنٹ اکاوٴنٹ کا خسارہ کم ہو کر 1.16بلین ڈالر رہ گیا جو کہ گزشتہ سال اس عرصے کے دوران 3.3 بلین ڈالر تھا۔ 2.1 بلین ڈالر،64 فیصد کی زبردست کمی دیکھنے کو ملی، چارماہ کے بعد نومبر وہ پہلا مہینہ ہے جس میں کرنٹ اکاوٴنٹ سرپلس 9 ملین ڈالر پر رہا۔ 

حوصلہ افزا خبر یہ ہے کہ نومبر 2023 میں برآمدات اور ترسیلات دونوں میں بہتری دکھائی دی، 3.36 بلین ڈالر پرپاکستان کی برآمدات 12 فیصد تک بڑھیں اور نومبر کے ماہ میں 2.25 بلین ڈالر کی ترسیلات 4 فیصد تک بڑھیں۔ 

حکومت نے درآمدات کو کامیابی سے سنبھالا جو نومبر 2023ء میں 6 فیصد کمی کے ساتھ 5.3 بلین ڈالر رہ گئیں۔ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں کمی پاکستان کی میکرواکنامکس سٹیبلیٹی کو اور تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

Advertisement
پاکستان کا  ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر

پاکستان کا ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر

  • 4 گھنٹے قبل
 پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری

 پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری

  • 7 گھنٹے قبل
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟

نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟

  • 6 گھنٹے قبل
 امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی

 امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی

  • 6 گھنٹے قبل
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم

کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم

  • 6 گھنٹے قبل
ڈونلڈ  ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی

ڈونلڈ  ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی

  • 7 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے

غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے

  • 5 گھنٹے قبل
ژوب سیکیورٹی  فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین

ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین

  • 4 گھنٹے قبل
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات

برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات

  • 8 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی  : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے

غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے

  • 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات   میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف

پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف

  • 6 گھنٹے قبل
ٹک  ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی

ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement