کالعدم بی این سے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں، سابق کمانڈر


بی این اے کے کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل، کالعدم بی این سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
بلوچستان کے 70 فراریوں نے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کے سابق کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی نے کہا کہ میں کالعدم بی ایل اے سے علیحدگی کا اعلان کررہا ہوں۔
سرفراز احمد بنگلزئی نے کہا کہ میں بلوچستان میں محکمہ خوراک میں ملازم رہا، میرے پاس گھر، گاڑی اور سب کچھ تھا، لیکن میں 2009 میں چند لوگوں کے بہکاوے میں آگیا۔ میں نے قومیت کے نام پر بہت سی کارروائیاں کیں، لیکن جب میں نے نام نہاد لیڈروں کو عیش کرتے دیکھا تو مجھے پتا چل گیا کہ یہ لوگ ملک دشمن ہیں۔
سرفراز احمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ 2014 میں 155معصوم شہریوں کو قتل کیا گیا، بھارت سے پیسے لیکر اپنے ہی لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے، کالعدم تنظیم اپنے مقاصد کے لئے خواتین کا استعمال کر رہی ہے۔ کالعدم بی این اے کمانڈرز کو افغانستان میں بنگلے اور گاڑیاں دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نقصان دونوں طرف ہوا ہے، جن لوگوں کے گھر والے مارے گئے، جنہیں تکالیف پہنچی ہیں، میں ان سے معافی کا طلب گار ہوں، اور بھی کافی لوگ قومی دھارے میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، ریاست اس کیلئے پالیسی بنائے، وہ واپس آکر اپنی قوم اور سرزمین کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ میں بلوچوں سے اپیل کروں گا کہ خود کو اس تحریک سے الگ کریں، ہمیں احساس ہوا کہ ہمارے لیڈر اپنی ذات اور عیش کے لیے سب کچھ کر رہے تھے، یہ لوگ صرف بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
اس موقعے پر صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ غلط فہمیاں اور دوریاں ختم ہونی چاہئیں، ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ گلزار امام شنبے نے مذاکرات کا راستہ ہموار کیا، ہم اس بات پر متفق ہوئے کہ ناراض بلوچوں کے مسائل حل کئے جائیں۔ بھارت بلوچستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، دشمن ہماری دھرتی کو جلانا چاہتا ہے، بھارت کا سب سے بڑا ہدف بلوچستان ہے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago





