پاکستان
الیکشن کمیشن نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کی سمری مسترد کر دی
الیکشن کمیشن کے مطابق 12 سے 17 جنوری تک ڈی آر اوز ان اعتراضات پر اپنے فیصلے سنائیں گے
الیکشن کمیشن نے سابق ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے محسن حسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری بجھوائی تھی، جسے چیف لیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا ہے۔
محسن حسن بٹ 31 دسمبر کو بطور ڈی جی ایف ائی اے ملازمت سے ریٹائر ہو گئے تھے ، محسن حسن بٹ کی تین ماہ کے لیے بطور ایڈیشنل ڈی جی تعیناتی کی سمری حکومت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بجھوائی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران نے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں شائع کر دی ہیں ، ابتدائی فہرست کے حوالے سے 11 جنوری تک ڈی آر اوز کے پاس اعتراض یا تجویز جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 12 سے 17 جنوری تک ڈی آر اوز ان اعتراضات پر اپنے فیصلے سنائیں گے۔
تجارت
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ74 ہزار300 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔
پاکستان
وزیر اعظم کی سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات
ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد بھی پیش کی
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سربراہ سینیٹ خارجہ امور کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا، عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے حوالے سے بھی بریف کیا۔
ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد بھی پیش کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی گروپ کو اس مقصد کیلئے ایوان میں موجود تمام دوسری جماعتوں کے ساتھ مضبوط رابطے رکھنے چاہئیں ، آج کے دور میں مضبوط خارجہ پالیسی کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرز قابل تحسین کر دار ادا کر رہے ہیں، وفاق کی علامت ہونے کے حوالے سے ایوان بالا کو قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کرنا چاہئے ۔
شہباز شریف نے توقع ظاہر کی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ایک تھنک ٹینک کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کی رہنمائی کرے گی۔
پاکستان
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
طالب علم کو پاس ہونے کے لیے ہرمضمون میں 33 کے بجائے 40نمبر حاصل کرنا ہوں گے
ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھا دیئے گئے۔
مارکس میں تبدیلی کا یہ فیصلہ انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیٹی (آئی بی بی سی) کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کمیٹی کے مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امتحانات میں 30 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے، اب جبکہ پاسنگ مارکس 40 کر دیے گئے ہیں تو امتحان میں 35 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔ فیصلے کا اطلاق 2025ء کے امتحانات سے ہو گا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟