Advertisement

ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن نے کبڈی ٹورنامنٹ سیریز کی منظوری دے دی

اگست میں جشن آزادی کبڈی سیریزکا انعقاد شامل ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 1st 2024, 6:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن نے کبڈی ٹورنامنٹ سیریز کی منظوری دے دی

فیصل آباد: ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن نے کبڈی ٹورنامنٹ سیریز کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق 4 سے 5 فروری کو کشمیر کبڈی کپ 209 رب گراؤنڈ میں،17 سے 18فروری کو الغوثیہ کبڈی ٹورنامنٹ ڈھڈی والاگراؤنڈمیں، 2 سے 3 مارچ کوبابا گورونانک کبڈی کپ ملک پوراسٹیڈیم میں، انٹر نیشنل ٹورکینیڈامئی میں،6 سے 7جون کو ٹیکنیکل آفیشلز ریفری اینڈ کوچنگ کورس اور اگست میں جشن آزادی کبڈی سیریزکا انعقاد شامل ہے۔

اس ضمن میں ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کی قائمہ کمیٹی سپورٹس اور ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس چوہدری شبیر احمدسندھو کنوینر کمیٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹوممبر شفیق حسین شاہ صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن، چوہدری تنویرتارڑ ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر، رانا سکندر اعظم خان چیئرمین، چوہدری یاسین لطیف چھینہ سینئر نائب صدر، عبدالحکیم انٹر نیشنل ریفری، چوہدری فضل حق گجرسیکرٹری ڈسڑکٹ کبڈی ایسوسی ایشن، عالمی کبڈی مبصر محمدطیب گیلانی نے شرکت کی۔

اس موقع پرانٹر نیشنل کبڈی پروموٹر حاجی خورشید عالم سندھو کا ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کیلئے2لاکھ روپے سالانہ گرانٹ اورکبڈی کی پروموشن کیلئے نیشنل اور انٹر نیشنل لیول پر احسن اقدام کرنے پر خصوصی شکریہ اداکیاگیا۔ علاوہ ازیں طیب گیلانی نے تمامتر انتظامات بارے ہاؤس کو بریفنگ دی اورانٹر نیشنل آفیشلز کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

Advertisement
Advertisement