جی این این سوشل

تفریح

بھارتی اداکارہ پونم پانڈے 32 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

موت کی تصدیق ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی اداکارہ پونم پانڈے 32 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کینسر کے باعث 32 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے کچھ عرصے سے سروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں اور زیر علاج تھیں جب کہ آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے ذریعے کی گئی۔

اداکارہ پونم پانڈے کی ٹیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا اور لکھا ”آج کی صبح ہمارے لیے مشکل ہے۔ آپ کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ہر زندہ شکل جو کبھی بھی اس کے ساتھ رابطے میں آئی خالص محبت اور مہربانی سے ملی۔

غم کے اس وقت میں، ہم رازداری کے لیے درخواست کریں گے جب کہ ہم اسے ان تمام چیزوں کے لیے پیار سے یاد کرتے ہیں جو ہم نے شیئر کیے، پوسٹ شامل کیں۔

تجارت

حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر خزانہ

اگر ٹیکسز بڑھانے ہیں تو حکومت کو بھی عوام کو سہولیات دینا ہوں گی، مقامی سطح پر ٹیکسز کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، پریس کانفرنس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔کوشش ہے کہ نچلے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اگر ٹیکسز بڑھانے ہیں تو حکومت کو بھی عوام کو سہولیات دینا ہوں گی، مقامی سطح پر ٹیکسز کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ نچلے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر دوست سکیم متعارف کرائی ہے، تاجروں کیلئے ٹیکسیشن کے عمل کو انتہائی آسان کردیا ہے، ٹیکس نادہندگان ملک اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، ٹیکس واجبات کی ادائیگی سے معیشت مضبوط ہوگی، تاجر اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ یکم جولائی سے انڈسٹری کو 68 ارب کے ریفنڈز دیے جاچکے ہیں، ایف بی آر کی اصلاحات پر ہر ہفتے میٹنگ ہوتی ہے، وزرائے اعلیٰ زرعی شعبے میں ٹیکس کیلئے قانون سازی لائیں گے، تنخواہ دار طبقہ مجھے کہتا ہے آپ نے ہمارے لئے کیا کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلز کا پورا لائف سٹائل کا ڈیٹا موجود ہے، ڈیٹا ہی سب سے بڑا ثبوت ہوگا، ایف بی آر سے ہراسگی ختم ہوگی، نان فائلز کو سینٹرلائزڈ طریقے سے نوٹس کئے جائیں گے، نان فائلرز کو براہ راست نوٹس نہیں بھیج سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 وزارتوں کے بعض شعبوں کا انضمام کر سکتے ہیں، کابینہ کی کمیٹی 5 وزارتوں کے معاملے پر کام کر رہی ہے، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے انضمام پر غور کر رہے ہیں، صحت کا شعبہ صوبوں کی ذمہ داری ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان کی وزارتیں ضم کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹرعشرت حسین کا اداروں کے حوالے سے کام آگے نہیں جاسکا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، چین کے ساتھ توانائی پر تفصیلی بات چیت ہوئی، دورہ چین میں پانڈا بانڈ اور کول پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقلی کی بات ہوئی، چین کے وزراء نے آئی ایم ایف سے بات چیت کو سراہا، چین نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی حمایت کی ہے، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری میں چین پاکستان کی حمایت کرے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پیرس اولمپکس 2024 ، آسٹریلیا 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا نمبر چین کا ہے جس نے پہلے دن 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیرس اولمپکس 2024 ، آسٹریلیا 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

پیرس میں جاری اولمپکس 2024 میں آسٹریلیا اب تک پوائنٹس ٹیبل میں 3 گولڈ میڈلز اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اولمپکس کا آغاز ہوتے ہی ایونٹ کے پہلے دن ہی میڈلز کی دوڑ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا نے خواتین کی 4×100 ری لے، خواتین کی 400 میٹر فری اسٹائل اور ویمنز ٹائم ٹرائل میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔

پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا نمبر چین کا ہے جس نے پہلے دن 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ شوٹنگ ایونٹ میں چین نے پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل جیتا جبکہ دوسرا گولڈ نکرونائزڈ تھری میٹر ڈائیونگ کے مقابلوں میں حاصل کیا۔

فہرست میں تیسرا نمبر امریکا اور چوتھا میزبان فرانس کا ہے، دونوں ممالک نے اب تک 1,1 گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ امریکا نے اپنا پہلا گولڈ میڈل مردوں کی 4×100 فری اسٹائل ری لے میں حاصل کیا جبکہ فرانس نے رگبی 7 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

اسی طرح بیلجیئم، جرمنی، جاپان، امریکا، فرانس، قازقستان اور ہانگ کانگ نے بھی ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پیرس اولمپکس میں پہلے دن کا آخری گولڈ میڈل کوریا نے اپنے نام کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور دیگر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

میرا سوشل میڈیا سے کوئی تعلق نہیں، میں سوشل میڈیا ہینڈل نہیں کرتا، رؤف حسن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما  رؤف حسن اور دیگر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن اور دیگر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایف آئی اے نے رؤف حسن اور دیگر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا، رؤف حسن اور دیگر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سیدہ عروبہ کنول کو بھی جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت پیش کیا گیا، سیدہ عروبہ کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریکارڈ میں ریاست مخالف ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹ لگائے گئے ہیں جن کا فرانزک بھی کرانا ہے، مزید 8 دن کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے، پیکا ایکٹ کے تحت 30 دن کا ریمانڈ حاصل کرسکتے ہیں، جب تک ملزمان کی کسٹڈی نہیں ہوگی تو ہم انکوائری کیسے کریں گے۔

جج مرید عباس نے استفسار کیا کہ رؤف حسن کا انڈیا سے ویزہ یا ٹکٹ بھی آیا ہے، راحول نامی بندے کے ساتھ آپ کی چیٹ ہے اس کا اقرار کرتے ہیں؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی رؤف حسن کا انڈیا سے سفری ٹکٹ آیا ہے۔

جج مرید عباس نے سوال کیا کہ رؤف حسن صاحب، آپ کبھی بھارت گئے ہیں؟ راحول نامی بندے کے ساتھ آپ کی چیٹ ہے، اس کا اقرار کرتے ہیں؟

رؤف حسن نے جواب دیا کہ میں ریجنل تھنک ٹینک چلاتا ہوں، راحول انگلینڈ میں رہتا ہے اس نے گیسٹ سپیکر کے طور پر مجھے بحرین بلایا تھا، میں کنگ کالج لندن کا سینئر فیلو ہوں، میری ذمہ داری الیکٹرانک میڈیا سے ڈیل کرنا ہے، میرا سوشل میڈیا سے کوئی تعلق نہیں، میں سوشل میڈیا ہینڈل نہیں کرتا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عروبہ پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو ہینڈل کرتی ہیں، انہوں نے ابھی تک اکاؤنٹس کو سرنڈر نہیں کیا۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ خاتون ایک ملازم کے طور پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈل کرتی ہے، سارا کیس صرف موبائل فونز پر آ کر رک جاتا ہے جبکہ سب موبائل فون ایف آئی اے کے پاس ہیں۔

علی بخاری ایڈووکیٹ نے رؤف حسن سمیت دیگر گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر دی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ فریڈم آف سپیچ میں بھی سب سے پہلے ریاست کو دیکھنا ہوتا ہے، رؤف حسن نے کہا کہ مجھ پر سوشل میڈیا کی ذمہ داری نہیں ہے لیکن جو گرفتار ان کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں، جسمانی ریمانڈ لینے کی وجہ صرف یہی ہے کہ جن جن سے ان کا تعلق یہی بتا سکتے ہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll