پی ایس ایل 6: بھارت سے ابوظہبی سفر کیلئے جنوبی افریقی کھلاڑیوں ،اسٹاف کو ویزے جاری
کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن6 کے بقیہ میچز کیلئے بھارت سے ابوظہبی کے لیے سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 6 میں شریک کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف، براڈکاسٹرز اور آفیشلز کے ویزے جاری کردئیے ۔ پاکستان سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ پر یو اے ای روانہ ہونے والے بیشتر افراد کے ویزے بھی جاری ہوچکے ہیں ۔ 27 مئی کو ابوظہبی کے ہوٹل میں چیک ان کرنے پر روم آئسولیشن کا پہلا دن شمار کیا جائے گا۔جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر اور ہرشل گبز سمیت رائیلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، مائیکل اسمتھ کے ویزے جاری ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا اور بھارت سے سفر کرنے والوں کے ویزے تاخیر کا شکار ہیں، بھارت اور جنوبی افریقا کے چند افراد کے ویزے جاری ہونا باقی ہیں امید ہے آج رات تک باقی افراد کے ویزے بھی جاری ہو جائیں گے۔ ترجمان نے واضح کیا تھا کہ ویزے مکمل ہوتے ہی بھارتی اور جنوبی افریقی آفیشلز ابوظہبی پہنچیں گے، ویزوں کا عمل مکمل ہوتے ہی میچز کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا جون کے مہینے میں ابوظہبی میں انعقاد کرایا جائے گا۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 20 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 23 منٹ قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 18 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل






