امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے پولیس کا وزارت داخلہ سے رابطہ
تحقیقاتی پولیس ٹیم ریڈ وارنٹ کے بعد انٹرپول سے رابطہ کرے گی، ذرائع


امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیےپولیس نے وزارت داخلہ سے رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مطلوب ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے وزارت داخلہ سے رابطہ کرلیا۔ پولیس مبینہ ملزم طیفی بٹ کے ریڈ وارنٹ حاصل کرے گی۔
پولیس حکام کے مطابق کیس سے متعلق تحقیقاتی پولیس ٹیم ریڈ وارنٹ کے بعد انٹرپول سے رابطہ کرے گی۔ طیفی بٹ امیر بالاج قتل کی رات کراچی سے دبئی فرارہو گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی جیو فینسنگ کرکے 500 کالز کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ ملزمان تک جلد از جلد پہنچنے کے لیے ان کالوں کو مزید شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ قتل کیس میں نامزد دوسرے روپوش ملزم گوگی بٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امیربالاج ٹیپو کو جس شخص نے ٹارگٹ کیا تھا وہ طیفی بٹ کا ملازم نکلا ہے اور 22 سال سے اس کے لئے کام کرتا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

گھریلو ملازمین، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن معاشرتی تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے،فیصل کامران
- 17 گھنٹے قبل

انجینئرڈاکٹر رانا عبدالجبارقائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مقرر
- 16 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم پر صدر زرداری کو بھی اعتماد میں لیا، وزیر اعظم شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بحریہ کے جہاز’پی این ایس سیف ‘کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
- 15 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
- 3 منٹ قبل

ابھرتی ہوئی گلوکارہ فرزین نور نے اپنی خوبصورت آواز سے میوزک شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کی آذری صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ہمراہ، دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 17 گھنٹے قبل

کابینہ کی منظوری کےبعد27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا شور شرابہ
- 16 منٹ قبل

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظور ی دے دی، آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی
- ایک گھنٹہ قبل

پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، ثالثی پر ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں،عطا تارڑ
- 17 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مسترد کر دیا
- 18 گھنٹے قبل














.jpg&w=3840&q=75)
