زہ میں بدترین انسامی المیہ رونما ہو چکا ہے اور فوری جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے


ریوڈی جنیرو: مصر نے غزہ میں جاری جنگ روکنے لیے انسانی بنیادوں پر سلامتی کونسل میں پیش کی گئی جنگ بندی کی قراردادوں کو امریکا کی طرف سے بار بار ویٹو کرنے کی مذمت کی ہے۔
العربیہ کے مطابق جمعرات کو برازیل میں جی ۔20اجلاس کے موقع پر مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے درمیان ملاقات کے دوران شکری نے امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ غزہ میں جنگ بندی روکنے کے لیے امریکی ویٹو کا استعمال بلا جوازہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بدترین انسامی المیہ رونما ہو چکا ہے اور فوری جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے۔
یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ امریکا غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو بار بار ناکام بنا رہا ہے۔ مصری وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر احمد ابو زید نے بتایا کہ ملاقات میں غزہ کی پٹی کی صورت حال سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 15 گھنٹے قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- 19 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- 20 گھنٹے قبل

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- 21 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 16 گھنٹے قبل

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- 21 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 18 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- 20 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 17 گھنٹے قبل











