جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل-9:پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ ایک دوسرے کے مدمقابل

تفصیلات کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل-9:پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ ایک دوسرے کے مدمقابل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا 13 واں میچ (آج) پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے سیزن کے چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میچوں میں حصہ لیا جن میں سے صرف ایک لاہور قلندرز کے خلاف آٹھ وکٹوں سے جیتا۔


پشاور زلمی کے دستے میں آصف علی، بابر اعظم (ج)، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، عامر جمال، ڈین موسلی، پال والٹر، روومین پاول، حسیب اللہ خان (وکٹ)، محمد حارث (وکٹ)، ایمل خان، عارف یعقوب، ارشد اقبال، گس اٹکنسن، خرم شہزاد، لیوک ووڈ، لونگی نگیڈی، مہران ممتاز، محمد ذیشان، نوین الحق، نور احمد، سلمان ارشاد، شمر جوزف، سفیان مقیم، عمیر آفریدی اور وقار سلام خیل شامل ہیں۔

جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز، کولن منرو، حیدر علی، محمد وسیم، شمائل حسین، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، عماد وسیم، قاسم اکرم، شاداب خان (c)، اعظم خان (wk)، Jordan Cox (wk)، حنین شاہ، میتھیو فورڈ، نسیم شاہ، عبید میک کوئے، رومان رئیس، شہاب خان، تیمل ملز اور عبید شاہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

علاقائی

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی اور جیالوں نے کیک کاٹا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری محمد عارف نے جیالوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں اپنے مرکزی آفس رنگ پور جٹاں میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اور ان کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں آج احتجاج کی اجازت نہیں مل سکی، محفوظ فیصلہ جاری

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پی ٹی آئی کی 29 جولائی احتجاج کی درخواست پر وجوہات کے ساتھ فیصلہ کریں، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں آج احتجاج کی اجازت نہیں مل سکی، محفوظ فیصلہ جاری

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں آج احتجاج کی اجازت نہیں مل سکی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ ملنےکےخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پی ٹی آئی کی 29 جولائی احتجاج کی درخواست پر وجوہات کے ساتھ فیصلہ کریں، اسٹیٹ کونسل احتجاج کی اجازت نہ دینے کی وجوہات سے متعلق مطمئن نہیں کر سکے۔

درخواست گزار نے کہا کہ 29 جولائی ایف نائن پارک میں احتجاج کی اجازت دے دی جائے، درخواست گزار نے انڈر ٹیکنگ دی کہ احتجاج پرامن ہو گا کوئی لا اینڈ آرڈر کی صورت حال نہیں بنے گی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا 18 جولائی سے دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ 29 جولائی احتجاج کی اجازت تب ہی ہو سکتی ہے اگر باقی سیاسی جماعتوں کی لا اینڈ آرڈر صورتحال پیدا نہ ہو۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مناسب پابندیوں کے ساتھ آئین میں پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے تھریٹ کی بنا پر پٹیشنر پارٹی کے آئینی حقوق سلب نہیں ہوسکتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگر ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کے  دوران  ایک دہشتگر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک دہشتگر ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشتگرد رزاق ہلاک ہو گیا ،دہشت گرد کا خوارجی گل بہادر سے قریبی تعلق تھا۔ ہلاک دہشتگرد کئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 6جنوری کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کے قتل میں ملوث تھا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ کسی ممکنہ دہشتگرد کی سرکوبی کیلئے  سینسیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے   پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll