جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 9، زلمی کا یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 9، زلمی کا یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 20 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ رواں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ایک بار پہلے بھی مدمقابل آچکی ہیں، جب اسلام آباد کی ٹیم کو زلمی کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے، اس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک روز قبل اس کا پنڈی میں ہی شیڈول میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کے حصے میں ایک پوائنٹ آیا، زلمی کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 میں سے صرف 2 میچز میں فتح حاصل ہوئی، 3 میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے اس کے پوائنٹس کی تعداد فقط 5 اور وہ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

علاقائی

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے 15 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث انیس گھر مکمل جبکہ چون جذوی تباہ ہوگئے ، امدادی ادارے نے اپرچترل میں 30 اگست تک ہنگامی صورتحال نافذ کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے 15 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ۔

صوبائی ہنگامی امدادی ادارے کے مطابق ہلاکتیں ، چارسدہ ، کرک، ٹانک، ملاکنڈ، لوئراپر، چترال، لوئر دیر ، باجوڑ، بونیر، شانگلہ اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں واقع ہوئیں۔

بارشوں کے باعث انیس گھر مکمل جبکہ چون جذوی تباہ ہوگئے ، امدادی ادارے نے اپرچترل میں 30 اگست تک ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔

PDMA نے علاقے میں متاثرہ افراد کو ضروری سامان تقسیم کیا جس میں کمبلیں ، کیمپس، بسترے ، مچھردانیاں اوردیگر اشیاء شامل ہیں۔

ہنگامی امدادی ادارے کاکنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے اور عوام کسی بھی قدرتی آفت کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ اجلاس میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر قرارداد منظور، اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اوآئی سی، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکیں، قرارداد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ اجلاس میں  اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر  قرارداد منظور، اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سینیٹ اجلاس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

چئیرمین سید یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سینیٹر پلوشہ خان نے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

سینیٹ نے اسرائیلی صہیونی حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتاہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشت گرد ریاست کا روپ دھار رہا ہے، اوآئی سی، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکیں۔

ایوان نے زور دیا کہ اسلامی ممالک متحد ہوکر غزہ پر ہونے والی بمباری کو فوری طور پر روکیں اور محاصرہ ختم کروائیں تاکہ محصور فلسطینیوں تک ہنگامی امداد پہنچ سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2427 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکمی

 صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2427 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم ہے۔    

ہفتے والے دن بھی  سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 56 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا تھا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی تھی،10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 165 روپے کا ہوگیا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll