جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 9، یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر کنگز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

اسلام آبادیونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے پانچویں نمبر پر ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 9،  یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر کنگز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کراچی کنگز نے آج کے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کوئٹہ، پشاور 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،تیسرے جبکہ اسلام آبادیونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی 6 پوائنٹس کے پانچویں اور لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لئے جدید آلات خریدنے کی تجویز

15 کروڑ روپے مالیت کے جدید سکیورٹی آلات کی مدد سے سکیورٹی فل پروف بنانے کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لئے جدید آلات خریدنے کی تجویز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی رہائش گاہ جاتی امرا کی سکیورٹی کے پیش نظر جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کا سخت اور فعال نظام متحرک کرنے کی تجویز دے دی، اداروں کی جانب سے 15 کروڑ روپے مالیت کے جدید سکیورٹی آلات کی مدد سے سکیورٹی فل پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے سکیورٹی آلات کی خریداری اور تنصیب کے لئے پنجاب حکومت سے14کروڑ91لاکھ  روپے کے فنڈز مانگ لئے، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے، ایل ای ڈی لائٹس، پولز، جنریٹر، خاردار تاریں، سمیت و دیگر سیکورٹی آلات شامل ہیں۔

سکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے بروقت سکیورٹی آلات کی خریداری کرکے تنصیب کی جائے ،پولیس حکام نے تمام رہائشگاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے فنڈز کی ڈیمانڈ کی ہے اور فنڈز کے اجرا کے بعد اشیا کی خریداری کے لئے ٹینڈرنگ کر کے کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی نقائص اور اشیاء کی فراہمی کے لئے سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سمری بھجوائی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں،وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج کے دوران تسلیم کیے گئے مطالبات سے متعلق ا ہم اعلان متوقع ہیں۔

شہباز شریف، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔ جس میں مستقبل میں کسی بھی بڑے تنازع سے بچنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نیلم جہلم پروجیکٹ کا بھی معائنہ کریں گے، اس کے علاوہ انہیں آزادکشمیر میں حال ہی میں ہونے والے احتجاج سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے جاری احتجاج اور ہڑتال کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے دوران پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کردی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرول, ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرول, ڈیزل کی قیمتوں  میں بڑی  کمی کر دی گئی

 حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسےفی لیٹرکمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll