جی این این سوشل

کھیل

آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 94 رنز کی برتری

نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 94 رنز کی برتری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کرائسٹ چرچ: آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 94 رنز کی برتری کے ساتھ 256 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مارنس لابوشین نے 90 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 وکٹیں حاصل کیں ، نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا لیے

، کین ولیمسن 51 اور ول ینگ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ، ٹام لیتھم 65 اور ریچن روندرا 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے اور بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح کہا تھا وہ توسیع کے خواہشمند نہیں اور توسیع نہیں لینا چاہتے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں، میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کرلیں، چیف جسٹس ایک باعزت شخص ہیں، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ

عالمی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ

 ہمسائیہ ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ ،وزارت داخلہ نے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق افغانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دھماکہ ہوا ہے .

عالمی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے لیکن افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین کنی نے میڈیا کو بتایا کہ  تاحال دھماکے کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتا اس لیے تاحال جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما کا مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا

رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی سینکڑوں مظاہرین کے ہمراہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور اپنے حلقے کے 4فیڈرز زبردستی کھول دیئے، ترجمان پیسکو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما کا  مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) گرڈ پر دھاوا بول کر بجلی بحال کردی۔

ترجمان پیسکو نے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی سینکڑوں مظاہرین کے ہمراہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور اپنے حلقے کے 4فیڈرز زبردستی کھول دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممبر صوبائی اسمبلی نے پیسکو اسٹاف کے ساتھ زور زبردستی کی اور زبردستی دلہ ذاک، ہزارخوانی، یکاتوت اور شالوذان فیڈرز آن کرائے۔

انہوں نے کہا کہ زبردستی فیڈرز آن کرانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جبکہ فضل الٰہی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کے لیے گرڈ پر چھوڑ گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیسکو کی جانب سے ایم پی اے فضل الٰہی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll