جی این این سوشل

کھیل

بھارت نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے ہرا کر سیریز 1-4 سے جیت لی

کلدیپ یادیو میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے ہرا کر سیریز 1-4 سے جیت لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دھرم شالہ: بھارت نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے ہرا کر سیریز 1-4 سے جیت لی ، ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 195 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جو روٹ 84 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے

جونی بیئرسٹو نے 39 ، ٹام ہرٹلی نے 20 اور اولی پوپ نے 19 رنز بنائے ، بین ڈکٹ 2 ، زیک کرالی صفر ، کپتان بین سٹوکس 2 ، بین فوکس 8 ، مارک ووڈ صفر اور شعیب بشیر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادیو نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

کلدیپ یادیو کو میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ یشسوی جیسوال سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، واضح رہے کہ بھارت نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 218 رنز کے جواب میں 477 رنز بنائے تھے ۔

تجارت

 ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

 اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی، ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈکی گئی،اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد ریکارڈ کی گئی،اگست میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 6.7 فیصد رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

 ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

 اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی، ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈکی گئی،اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد ریکارڈ کی گئی،اگست میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 6.7 فیصد رہی۔    
ماہانہ بنیادوں پر پیاز 23.62 فیصد مہنگے ہوئے،ماہ اگست میں انڈے فی درجن 12.39 فیصد مہنگے ہوئے،تازہ سبزیوں کی قیمت میں 12.25 فیصد کا اضافہ ہوا، ماہانہ بنیادوں پر دال چنا 4.55 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ماہ میں آلو کی قیمت 2.90 فیصد تک اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہ اگست میں دال مونگ 2.83 فیصد تک مہنگی ہوئی،تازہ اور خشک دودھ بالترتیب 1.27 اور 1.20 فیصد مہنگے ہوئے، ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں پر لگنے والا ٹیکس 168.79 فیصد بڑھا،سٹیشنری کی قیمت میں 5.08 فیصد تک اضافہ ہوا،ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں 1.35 فیصد تک اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گھی ،گوشت ،چاول، دال ماش،مصالحہ جات بھی مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ، ماہانہ بنیادوں پر تازہ پھل 13.10 فیصد سستے ہوئے،ایک ماہ میں ٹماٹر 8.09 فیصد تک سستے ہوئے ، آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 3.40 فیصد کمی ہوئی،ماہ اگست میں دال مسور 0.75 فیصد تک سستی ہوئی، ماہانہ بنیادوں پر گندم،بریڈ،سگریٹس بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی ملاقات

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی  ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی ہے۔   

ملاقات کےدوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا  پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ،پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ۔ 

انہوں نے کہا پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ، پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔  

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران  بھی موجود تھے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کر کے 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی کر دیئے۔ 

دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 29 ہوگئی۔

مقبوضہ علاقے سے مزید 36 افراد گرفتار، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ 

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll