جی این این سوشل

تفریح

ہالی ووڈ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نےاکیڈمی ایوارڈ میلہ لوٹ لیا

فلم نے مختلف کیٹگریز میں مجموعی طور پر 7 ایوارڈز اپنے نام کئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہالی ووڈ فلم  ’اوپن ہائیمر‘ نےاکیڈمی ایوارڈ  میلہ   لوٹ لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) کا میلہ فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے لوٹ لیا، فلم مجموعی طور پر 7 ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔

آسکر ایوارڈز کی اس تقریب کی میزبانی جمی کامل نے کی ہے، جبکہ اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں دنیا بھر کی معروف شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی ہے۔

آسکر ایوارڈز میں 20 سے زائد مختلف کیٹیگریز رکھی گئی تھیں، ایٹم بم کے ’خالق‘ جے رابرٹ سے متعلق کرسٹوفر نولن کی اس فلم نے بہترین اداکار، بہترین ہدایت کار، بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز اپنے نام کیے۔

لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہونے والی تقریب میں اوپن ہائمر کو 13 کیٹگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔ اوپن ہائمر کا کردار ادا کرنے والے کیلین مرفی نے بہترین اداکار، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے بہترین معاون اداکار، کرسٹوفر نولن نے بہترین ہدایت کار اور فلم نے بہترین پکچر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔فلم نے اس کے ساتھ ساتھ بہترین ایڈیٹنگ، بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین اوریجنل اسکور کے ایوارڈز بھی جیتے۔

دوسری جانب بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’پوور تھنگز‘ کی ایما واٹسن کے نام رہا، جبکہ بہترین سپورٹنگ اداکار کا ایوارڈ فلم ’دی ہولڈوورز‘ کے ’دا وین جوئے رینڈولف‘ کے نام رہا۔ بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کے ایوارڈ کے لیے ’اسپائڈر مین، اکراس دی اسپائڈر ورس‘، ’روبوٹ ڈریمز‘، ’نیمونا‘، ’ایلیمینٹل اور دی بائے اینڈ دی ہیرون‘ نامزد تھے، لیکن یہ ایوارڈ فلم ’دی بوائے اینڈ ہیرون‘ لے اڑی۔

بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ ’امریکن فکشن‘ کے نام رہا جبکہ بہترین آریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ ’اناٹومی آف آ فال‘ لینے میں کامیاب رہی۔آسکر کی کیٹیگری بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ ’پوور تھنگز‘ نے حاصل کیا، جبکہ بہترین ڈاکیومنٹری فیچر فلم کا ایوارڈ ’20 ڈیز ان ماریوپول‘ لینے میں کامیاب رہی۔

بہترین ڈاکیومنٹری شارٹ فلم کا ایوارڈ ’دی لیٹسٹ ریپئیر شاپ‘ نے حاصل کیا، جبکہ بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا ایوارڈ ’دی زون آف انٹرسٹ‘ کے نام رہا۔ فلم ’پوور تھنگز‘ نے بہترین میک اپ اور ہئیر اسٹائلنگ اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن کے ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، تاہم بہترین آریجنل سانگ کا ایوارڈ فلم ’باربی‘ کے گانے ’واٹ واز آئی میڈ فار‘ نے حاصل کیا۔

دوسری جانب بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم کا ایوارڈ ’وار از اوور‘ نے حاصل کیا، جبکہ بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کا ایوارڈ ’دی ونڈر فل اسٹوری آف ہینری شوگر‘ حاصل کر پائی۔آسکر اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین ساؤنڈ کا ایوارڈ ’دی زوون آف انٹرسٹ‘ نے حاصل کیا، جبکہ بہترین ویژول افکیٹس کا ایوارڈ ’گوڈزیلا مینیس ون‘ نے اپنے نام کیا۔

واضح رہے آسکر ایوارڈز 2024 میں میدان مارنے والی فلم ’اوپن ہائمر‘ کی تیاری میں 10 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئی ہے، جبکہ یہ فلم ایک ماہر فزکس کی کہانی ہے، جس کی نگرانی میں دنیا کو ہمشیہ کے لیے بدل دینے والا ایٹم بم ایجاد ہوا تھا۔

فلم کے مرکزی کردار اور آئرش اداکار کیلین مرفی نے اپنی اداکاری کے باعث سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی۔

جرم

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،33 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید سمیت دیگر کے نام سے ہوئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،33 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور :کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشنز کرتے ہوئے 33 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف شہروں میں 475 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یار خان اور بھکر شامل ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید سمیت دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز، گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے میں 3674 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1431 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 186331 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

آمنہ بلوچ 11 ستمبر سے سیکریٹری خارجہ کےعہدے کا چارج لیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ کو سیکرٹری خارجہ تعینات کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

آمنہ بلوچ 11 ستمبر سے سیکریٹری خارجہ کےعہدے کا چارج لیں گی۔

موجودہ سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی 10 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، محمد سائرس سجاد قاضی کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آمنہ بلوچ پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے یورپی یونین کیلئے بیلجیئم میں تعینات تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نئے کرنسی نوٹوں کے آرٹ مقابلےمیں کامیاب امیدواروں کا اعلان

مقابلے کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے پانچ بینک نوٹوں کو خواتین نے ڈیزائن کیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے کرنسی نوٹوں کے آرٹ مقابلےمیں کامیاب امیدواروں کا اعلان

لاہور : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے منعقد ہونے والے آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس مقابلے میں خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مقابلے کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے پانچ بینک نوٹوں کو خواتین نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کے علاوہ دس کامیاب ڈیزائنوں میں سے چھ ڈیزائن بھی خواتین نے بنائے۔ خاص طور پر 10، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نوٹوں کے لیے پہلے نمبر پر آنے والے ڈیزائن خواتین نے تخلیق کیے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے تمام شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والا 500 روپے کا نوٹ بھی ایک خاتون آرٹسٹ کی تخلیق ہے۔

زیادہ تر ڈیزائنرز نے اپنے ڈیزائنوں میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کو شامل کیا ہے۔ 

10 روپے کے نوٹ کی پہلی پوزیشن ڈاکٹر شیری عابدی نے حاصل کی جبکہ اسی کرنسی نوٹ کو ڈیزائن کرنے پر مرزا سفیان دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح 20 روپے کے نوٹ کی پہلی پوزیشن ہارون خان نے حاصل کی۔

50 روپے کے نوٹ کو سید فواد حسین نے بہترین ڈائزین کر کے پہلی پوزیشن لی جبکہ 500 روپے میں پہلی پوزیشن لینے والی ہادیہ حسن جبکہ دوسرے نمبر پر عینی زہرہ رہیں۔

نوٹوں کے مقابلے میں صرف ایک ڈیزائنر میمونہ افضل نے دو ڈیزائن میں کامیابی حاصل کی انہوں نے 100 اور 5000 روپے کی کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔5000 روپے کے نوٹ کی کیٹیگری میں دوسرا انعام کریم محمد کو دیا گیا ہے۔

اسی طرح مقابلوں میں نورین اسلم کے ہزار روپے کے نوٹ آرٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

میمونہ افضل واحد ڈیزائنر ہیں جنہوں نے دو کیٹیگریز میں پہلا انعام جیتا ہے۔

سٹیٹ بینک کی ایک ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے ثقافتی ورثے اور ترقی پسند سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ڈیزائنوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ ڈیزائن اب عالمی ماہرین کو بھیجے جائیں گے جو انہیں رہنمائی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے نئی کرنسی نوٹوں کی سیریز ڈیزائن کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll