جسم میں پانی کی مقدار کا وقتی طور پر بڑھ جانا جسم میں مختلف تبدیلیاں رونما کر دیتا ہے جیسا کہ پیشاب کو بڑھاتا ہے اور دن میں پیاس کو بھی بڑھاتا ہے


تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری کے کھانے کے دوران زیادہ پانی پینا گردوں کو دوگنا کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
جسم میں پانی کی مقدار کا وقتی طور پر بڑھ جانا جسم میں مختلف تبدیلیاں رونما کر دیتا ہے جیسا کہ پیشاب کو بڑھاتا ہے اور دن میں پیاس کو بھی بڑھاتا ہے، یہ تلقین بھی کی جاتی ہے کہ پانی آہستہ آہستہ اور تھوڑی مقدار میں ہی پینا چاہیے۔
اسی طرح تازہ سلاد وہ چیز ہے جو بے شمار فوائد رکھتا ہے اور وٹامنز اور معدنیات سے مالا مال ہوتا ہے، زیادہ تر لوگ اس کو نظرانداز کرتے ہوئے چٹ پٹی چیزیں کھاتے ہیں۔
افطار کے فوراً بعد چائے اور کافی پینا خوراک سے کیلشیم اور آئرن جذب کرنے میں رکاوٹ بنتا ہے۔ کھانے کے کم از کم دو گھنٹے تک ان کو ملتوی کرنا بہتر ہے۔
چربی اور نشاستے سے بھرپور غیرصحت مند کھانے کی ضرورت سے زیادہ مقدار لینا وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے ، جیسا کہ ہمارے ہاں لوگ سحری و افطار میں لوگ کھانے پینے کی اشیاء میں احتیاط نہیں کرتے اور مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ طویل روزے کے بعد جسم کو کھانا کھانے کے لیے تیار کرنا چاہیے اس کے بعد شام کا کھانا کھائیں۔ پہلے کچھ کھجوریں کھائیں اور پھر سُوپ یا ہلکی غذا لیں۔
میڈیکل کے مطابق افطاری کے وقت ٹھنڈا پانی پینا آنتوں اور پیٹ میں خون کی فراہمی کو محدود کرتا ہے اور پیٹ میں درد اور عمل انہضام میں دشواری پیدا کرتا ہے۔
اسی طرح یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر لوگ رمضان میں پھلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے میٹھی چیزیں کھاتے ہیں یا پھر زیادہ مصالحے، مرچ اور نمک والی اشیا اور اچار وغیرہ کھاتے ہیں حالانکہ یہ وہ چیزیں ہیں جو پیاس کے احساس کو دگنا کرتی ہیں، اور جسم کو تیزی سے خشکی کی طرف لے جانے کا باعث بنتی ہیں۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 20 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 14 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 17 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل










