بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں کوئٹہ، خاران، کیچ، بارکھان، چمن اور پشین سمیت مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے


کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں اموات کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 27 فروری سے 12 مارچ تک کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 259 مکانات مکمل تباہ ہوئے جبکہ 1040 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کا حوالہ دیتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور دیگر اضلاع چمن، زیارت، پشین، قلات، چاغی، سوراب، سبی ، نصیرآباد، مستونگ، نوشکی ، لورالائی ہرنائی، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، کوہلو، قلعہ سیف اللہ اورقلعہ عبداللہ میں بارش و برفباری متوقع ہے۔
بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں کوئٹہ، خاران، کیچ، بارکھان، چمن اور پشین سمیت مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔
پی ڈی ایم اکے مطابق موسلادھار بارشوں کے دوران ماہی گیروں کی 80 کشتیاں بھی تباہ ہوئیں ، پی ڈی ایم اے کے مطابق گوادر سمیت دیگرمتاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین کے لیے مذکورہ اضلاع میں خوراک، خیمے میں دیگر امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔
منگل کی شب بھی زیارت اور سنجاوی میں برفباری ہوئی جس کے باعث موسم سرد ہوگیا جبکہ کوئٹہ میں ہونے والی بدترین طوفانی بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 19 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 20 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago









