لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت


لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر ریسٹورنٹس کو رمضان المبارک میں افطار تاسحری کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس شاہد کریم نے بدھ کو سموگ کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے جس میں ماحولیات سے متعلق سکولوں کے بچوں کو ہفتے میں ایک دن پریکٹیکل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تحریری حکم میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی کمیشن نے عدالت میں یہ رپورٹ دی ہے کہ ماحولیات سے متعلق سکولز کے بچوں کے سلیبس میں چیزیں شامل کرلی ہیں اس لئے آئندہ سماعت پر سلیبس سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے ایل ڈبلیو ایم سی سے سکول و کالجز کے بچوں کے ساتھ کمیونٹی سروسز صفائی کی مہم کا حتمی پلان بھی طلب کیا ہے ۔
تحریری حکم میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے رپورٹ دی ہے کہ عدالتی حکم پر تمام ٹائر جلانے والے یونٹس کے بجلی کنکشن منقطع کردیئے ہیں، تمام سٹاف کو خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کےبجلی کنکشن منقطع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق لیسکو اہلکاروں کو درختوں کو بھی کاٹنے سے روکنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ عدالت نے تحریری فیصلہ میں حکم دیا کہ لیسکو سٹاف نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago






