جی این این سوشل

تجارت

دبئی میں خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والا عرب شہری گرفتار

بھکاری خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہمدردی ملتی ہے، دوران تفتیش بھکاری کا جواز

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دبئی میں خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والا عرب شہری گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دبئی: متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے مسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والے ایک عرب شہری کو گرفتار کیا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے ایک شہری کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےمسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والے ایک عرب شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

دبئی پولیس میں کریمنل انویسٹی گیشن ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں اس نے یہ جواز پیش کیا کہ بھکاری خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہمدردی ملتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دبئی پولیس کی ایپ پر پولیس آئی سروس کے ذریعے بھیک مانگنے یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے اطلاع دی جائے۔

 

پاکستان

بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر گوہر کا  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی صحت و سلامتی کروڑوں پاکستانیوں کیلئے مسلسل تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے بااعتبار ڈاکٹرز سے طبی معائنے سے متعلق اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، اس معاملے پر جیل انتظامیہ اور حکومتی مشینری کی جانب سے حکم عدولی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

زمین ایک طاقتور مقناطیس طوفان کا سامنا کر رہی ہے،سپارکو

سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہورہا ہے، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زمین ایک طاقتور مقناطیس طوفان کا سامنا کر رہی ہے،سپارکو

پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو (اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیر ریسرچ کمیشن) کا کہنا ہے کہ زمین ایک طاقتور مقناطیس طوفان کا سامنا کر رہی ہے،سپارکو اعلامیہ، سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہورہا ہے۔

سپارکو کے مطابق سورج سے آنے والا یہ شمسی طوفان 10 مئی کی رات شروع ہوا جو اگلے 48 تا 72 گھنٹوں تک اثرانداز رہے گا۔ اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔

سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ شمسی طوفان کی وجہ سے روشنیوں نے جنم لیا جنہیں اٹلانٹا اور جنوبی افریقا تک دیکھا گیا، سپارکو اس شمسی طوفان پر اپنےآلات کی مدد سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس طوفان کے اثرات سیٹلائٹ اور مواصلات پر ہوتے ہیں، پاکستان میں اس شمسی طوفان کے اثرات کےامکانات کم ہیں، طوفان کی وجہ سورج میں اضافی اخراج ہے جو شعاعوں اور مواد پر مشتمل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

موجودہ حکومت جعلی ہے، چیف جسٹس آف فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بٹھائیں، حافظ نعیم الرحمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی  کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج پر طاقت کا استعمال کرکے آزاد کشمیر حکومت ملک دشمن قوتوں کو موقع فراہم نہ کریں، موجودہ حکومت جعلی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بٹھائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو زیادہ گندم امپورٹ کی گئی ہے تو اس پورے عمل میں ایک جیسے لوگ موجود تھے، نگراں اور پی ڈی ایم حکومت ایک ہی جیسی تھی، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر ان کو حفاظتی تحویل میں لینا چاہیئے جس میں انہوں نے حنیف عباسی صاحب کو بولا تھا کہ اگر میں نے فارم 47 سے متعلق ساری باتیں بتادی تو سب بے نقاب ہوجائے گا اور تم کہیں کے بھی نہیں رہو گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کاکڑ صاحب سے تحقیقات کی جائیں اور پوچھا جائے کے جب پیسے کی کمی تھی تو کیوں ایک ارب ڈالر کی گندم در آمد کی گئی اور کون لوگ یہ کام کر رہے تھے؟ گندم ابھی بھی امپورٹ ہوئی، اب لوگ فصل اگانے پر ہچکچائیں گے، جب فصل ہوتی تو یوریا غائب ہوجاتی، بلیک میں بکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جس طرح انتظامات کیے جارہے ہیں اور فارم 45 کے بجائے فارم 47 سے حکومتیں قائم کی جارہی ہیں، اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ابھی جو حکومت ہے وہ جعلی ہے، اس کا عوامی رائے سے کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مسترد کردیا لیکن پھر بھی ان کو ہم پر مسلط کردیا ہے، جب تک فارم 47 کی حکومت رہے گی پاکستان کے آگے بڑھنے کے امکانات معدوم ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس فارم 45 سے متعلق جوڈیشل کمیشن قائم کریں اور کہیں کہ لوگ فارم 45 لے کر آئیں اور جو جیتا ہے اسی کو حکومت دی جائے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل در آمد نہیں کیا مخصوص نشستوں کے حوالے سے تو یہ تو حال ہے ہمارے اداروں کا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس المیہ میں ہم اپنے گھر کا سوچیں گے تو جو گھر کا حال ہے وہ تو سب نے دیکھ لیا ہے، پشاور میں 19 مارچ کو بہت بڑا غزہ مارچ ہوگا، پوری دنیا کی یونیورسٹیز میں نوجوان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان پر تشدد ہو رہا ہے، اسرائیل اگر بچوں پر تشدد کر رہا ہے تو اسے طاقت مسلم حکمرانوں نے خاموش رہ کر طاقت دی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس قدر صلاحیتیں اور مواقع موجود ہیں کہ یہ سب کچھ پاکستان میں آئے گا اگر یہاں یہ عہد کر لیا جائے کہ لوگوں کی رائے کے مطابق حکومت کرنے دیں گے، لوگوں کو حقوق دیے جائیں گے، لوٹ مار کرنے والوں کو اس قوم پر مسلط نہیں کریں گے، آئین کو پائمال نہیں کریں گے اور جمہوریت پر شب خون نہیں ماریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابھی تک سپریم کورٹ آف پاکستان کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا؟ اس حجت کس بات کی ہے۔ اس طرح جمہوریت کیسے آگے بڑھے گی۔ بلوچستان میں ریڈی ایشن کا انڈیکس سب سے زیادہ ہے، بلوچستان آئل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے، انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورت حال سب کے لیے الارمنگ ہے، اس پر عالمی خاموشی انتہائی مایوس کن ہے۔

محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے سے متعلق سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی مقصد کے لئے اشتراک عمل کسی سے بھی کرسکتی ہے مگر کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll